اسلام آباد(فارن ڈیسک)غزہ پر گزشتہ ایک سال سے جاری اسرائیلی حملوں نے 902 فلسطینی خاندانوں کا نام ونشان مٹا دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق ان 902 خاندانوں کے تمام افراد گزشتہ سال کے دوران شہید کردیے گئیہیں۔ غزہ میں تقریبا ایک ہزار 364فلسطینی خاندان ایسے ہیں جن کاصرف ایک فرد زندہ بچا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق تقریبا 3ہزار 472 خاندانوں کے صرف 2 افراد زندہ بچے ہیں۔ گزشتہ ایک سال سے جاری جنگ میں غزہ کے 17 ہزار سے زیادہ بچے والدین میں سے کسی ایک یا دونوں کو کھو چکے ہیں۔ تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق غزہ میں گزشتہ ای سال سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 42 ہزار 126 افراد شہید جبکہ 98 ہزار 117 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں کی زد میں آکر 61 فلسطینی شہید اور 231 زخمی ہوچکے ہیں۔
جمعہ, مئی 9
تازہ ترین
- آرمی چیف جنگ کی اصل روح کو جانتے ہیں: انوارالحق کاکڑ
- بارڈرپرٹینشن سے ڈرنا نہیں، ہرچیزکا بہادری سےمقابلہ کرنا ہے: مریم نواز
- چین پر یقین ایک بہتر کل پر یقین ہے۔
- امریکہ کے "باہمی محصولات” کثیرالطرفہ تجارتی نظام پر براہ راست حملہ ہیں
- چین کی خلائی شراکت داری: انسانیت کی بہتری کے لیے ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانا
- ٹیرف اور دھمکیاں کام نہیں کریں گی: وقت آگیا ہے کہ امریکہ چین کے بارے میں اپنے نقطہ نظر پر نظر ثانی کرے۔
- ایک چینی کار ساز کمپنی بڑے پیمانے پر مصنوعی سیارہ تیار کر رہی ہے – ہر 28 دن میں ایک
- غیر فلٹر شدہ چین زبردست دلکشی دکھاتا ہے۔
- امریکی ‘ٹیرف بلیک میل’ عالمی صنعتی، سپلائی چین کے استحکام کو سنجیدگی سے متاثر کرتا ہے۔
- یو ایس ٹیرف کا غلط استعمال: کثیر الجہتی تجارتی نظام کی خود ساختہ تخریب کاری
- چین کے کنزیومر ایکسپو میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پائیدار اعتماد کا اشارہ دیا۔
- امریکہ کی معاشی بدمعاشی اس کے اپنے مستقبل کو تباہ کر رہی ہے۔