لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں سزا پر انتہائی افسوس ہے۔
اپنے بیان میں سراج الحق نے کہا کہ اس کیس کی کھلی عدالت میں سماعت ہونی چاہیے تھی تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوتے، ہم سائفر کیس پر آزاد اور غیر جانبدار کمیشن کا مطالبہ کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سائفر کیس کے حقائق پوری قوم کے سامنے لائے جائیں، ملکی معاملات میں امریکی مداخلت چھہتر سال سے جاری ہے، یہ پہلی بار ہے کہ ہمارے سرکاری حلقوں میں امریکی مداخلت کا چرچا ہے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو فیصلے کے خلاف اپیل کا حق ہے، فیصلے آئین، قواعد و ضوابط کے مطابق ہونے چاہئیں، ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔
جمعرات, دسمبر 26
تازہ ترین
- پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کیلئے مطالبات کا ڈرافٹ تیار کر لیا
- محسن نقوی کی وزیراعظم سے ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
- جب تک یہودی فلسطین میں تب تک امن قائم نہیں ہوسکتا: عبدالغفورحیدری
- گورنر کے پی نے صوبائی حقوق کیلئے سیاسی و تکنیکی کمیٹیاں قائم کر دیں
- جنوبی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید جوانوں کی نماز جنازہ ادا
- 8فروری الیکشن میں ارینجمنٹ کے ذریعےحکومت بنوائی گئی: جاوید لطیف
- پاک بحریہ کے جہازوں کا خلیج عرب کے ممالک کویت اور عراق کا دورہ
- سیاسی مذاکرات کے قائل، سیاسی دہشتگردی نہیں چل سکتی:عطاء تارڑ
- 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل نہیں سنایا جائےگا
- حکومتی مذاکراتی کمیٹی قائم، پی ٹی آئی نے سول نافرمانی سے متعلق عملی اقدامات روک لئے
- اسٹیبلشمنٹ کی پیداوار امریکہ کا کندھا استعمال کرکے اقتدار لینا چاہتا ہے : خواجہ آصف
- وزیراعظم نے تحریک انصاف سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی