چھاچھرو: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شیروالوں نے سندھ کے معدنی پہاڑی علاقے کارونجھر کی طرف ہاتھ بڑھایا تو اسے کاٹ دیں گے۔
چھاچھرو تھر پارکر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ باقی سیاستدان دوسروں کی طرف دیکھ رہے ہیں، میں واحد لیڈر ہوں جو عوام سے ووٹ مانگ رہا ہوں، میرے ساتھ کوئی اور نہیں، صرف عوام کھڑی ہے، حکومت ملی تو میںغریب لوگوں کے لیے 30 لاکھ گھر بناؤں گا، آپ کی آمدنی دگنی کرکے دکھاں گا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تھرکول منصوبہ معاشی فوائد اور روزگار کے لیے شروع کیا تھا۔ ایک شخص چوتھی بار اپنے آپ کو مسلط کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ وہ شخص غلط بیانی کررہا ہے کہ تھرکول کا منصوبہ اس نے دیا’ اگر تھرکول کا منصوبہ نواز شریف کا ہوتا تو آج میں نہیں وہ یہاں جلسہ کر رہے ہوتے’8 فوری کے بعد تھرکول منصوبے پر مزیدکام کریں گے’ تھرپارکر سے کراچی تک ٹرین چلائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ شیر والے کارونجھر کی طرف دیکھ رہے ہیں، حکومت بنائیں گے اور آپ کا گرینائٹ بیچیں گے، بے نظیر بھٹو آج بھی موجود ہیں، اگر انہوں نے کارونجھر کی طرف ہاتھ بڑھایاتو ہم ان کے ہاتھ کاٹ دیں گے۔
بلاول نے کہا کہ نواز شریف کی کوشش ہے کہ ان کے لیے کام کروایا جائے اور وہ پاکستان پر مسلط ہوں، ان کی کٹھ پتلی حکومت کراچی میں بیٹھ کر عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالے، میاں صاحب کے سہولت کار سندھ میں الیکشن لڑ رہے ہیں۔
اتوار, دسمبر 22
تازہ ترین
- حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات، سپیکر نے دونوں کمیٹیوں کے ارکان کو بلا لیا
- فتنہ الخوارج اور معاونت کرنے والوں کا خاتمہ کریں گے: آرمی چیف
- ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان
- 9مئی کے سارے ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچا کر جشن منائیں گے: عطا تارڑ
- میزائل پروگرام پر امریکی الزامات افسوسناک، حقیقت کے برعکس ہیں: ترجمان دفتر خارجہ
- وزیر اعظم کا ٹیکس نہ دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
- سکیورٹی فورسز نے راجگال میں فتنہ الخوارج کی دراندازی ناکام بنا دی، 4 خارجی ہلاک
- حکومت نے اتحاد تنظیم المدارس دینیہ کے تمام مطالبات تسلیم کر لئے
- سانحہ 9 مئی میں ملوث 25 مجرموں کو سزائیں سنادی گئیں: آئی ایس پی آر
- کچہ کے پولیس اہلکاروں کیلئے ہارڈ ایریا الاؤنس کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری
- بلوچستان میں انٹر ایجنسیز ٹاسک فورس فعال کر دی گئی
- پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج میں 36ویں کانووکیشن کا انعقاد