گیانگ سانگ: جنوبی کوریا میں معمر خواتین پر مشتمل ایک ریپنگ گروپ دنیا بھر میں کافی مقبول ہو رہا ہے جس کا نام سنی اینڈ دی سیون پرنسز ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 70 اور 80 سال کی عمر والی خواتین نے جبوبی کوریا میں اپنا ریپ گروپ بنایا ہے جس نے دیکھتے دیکھتے ہی سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ حاصل کرلی ہے۔صوبہ گیانگ سانگ کے ایک گاں چِلگوک سے تعلق رکھنے والی بزرگ خواتین کے اس گروپ نے پچھلے سال ہی اگست میں ریپ گانوں کا آغاز کیا ہے لیکن یہ غیر معمولی میمبرز کی وجہ سے یہ اب پوری دنیا میں جانا جاتا ہے کیونکہ دادیوں کو ڈھیلی ڈھالے پینٹ شرٹس اور گلے میں زنجیریں پہنے ریپ کرتے ہوئے دیکھنا معمول کی بات نہیں ہے۔
گروپ آٹھ ممبرز خواتین پر مشتمل ہے جو ایک دوسرے کو اس وقت سے جانتی ہیں جب وہ جوان تھیں۔ دیہی علاقے میں پروان چڑھنے کی وجہ سے ان کے پاس تعلیم حاصل کرنے کا موقع نہیں ملا لہذا 2016 میں انہوں نے کورین زبان پڑھنا اور لکھنا سیکھنا شروع کیا۔ایک دن گروپ کی 81 سالہ لیڈر میمبر پارک جیوم سن نے انٹرنیٹ پر ایک ریپ ویڈیو دیکھی جس کے بعد انہوں نے ساتھی خواتین کو ریپنگ سیکھنے پر آمادہ کیا اور اس طرح کچھ سالوں بعد سنی اینڈ دی سیون پرنسز کے نام سے معمر خواتین پر مشتمل ریپ گروپ دنیا کے سامنے آیا جو اپنی دیہی طرز زندگی کی ریپنگ اسٹائل میں تصویر کشی کرتا ہے۔
اتوار, جولائی 6
تازہ ترین
- وزیراعظم کی آذربائیجان اور ترک صدر کے ساتھ خوشگوار گفتگو، چہل قدمی بھی کی
- نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں: اسحاق ڈار
- 9 محرم کے جلوس و مجالس: سکیورٹی الرٹ، فوج تعینات، موبائل سروس جزوی معطل
- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔