اسلام آباد(نیوزڈیسک)مرحوم عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے دوسرے شوہر حکیم شہزاد نے اہلیہ کی نامعلوم لڑکے کے ساتھ وائرل ویڈیوز پر وضاحت دے دی۔وائرل ویڈیوز کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے تبصروں میں دانیہ اور حکیم شہزاد کی طلاق سے متعلق باتیں کی تھیں جن کی اب حکیم شہزاد نے تردید کی ہے اور حالیہ بیان میں کہا کہ افواہیں پھیلانے اور سوشل میڈیا پر طرح طرح کی منفی باتیں کرنے والے سب صارفین لکیر کے فقیر ہیں۔حکیم شہزاد کا کہنا ہے کہ میں نے دانیہ شاہ کو 20 ایکٹر زمین دی ہے، دو کروڑ مالیت کی گاڑی، سونا دیا اور 15 شوٹر دے رکھے ہیں، اسی کے ساتھ میں نے یہ لڑکا دانیہ شاہ کو بطور ملازم رکھ کر دیا ہے، یہ لڑکا خواجہ سرا اور میری اہلیہ کا کیمرہ مین ہے۔انہوں نے بتایا کہ میں ایک آزاد خیال شخص ہوں، دانیہ میری بیوی تھی، ہے اور رہے گی، دانیہ شاہ میری بیوی ہوتے ہوئے اپنی مرضی کی زندگی جی رہی ہے جیسے اس کو جینی چاہیے، یہ اس کا حق بنتا ہے۔حکیم شہزاد نے کہا ہے کہ دانیہ شاہ اپنی مرضی کے مطابق جو کرے اس کو پورا حق اور میری طرف سے اجازت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دانیہ شاہ اس لڑکے کے ساتھ ویڈیوز بنا رہی ہے اور ماڈلنگ کر رہی ہے تو مجھے اس میں کوئی اعتراض نہیں ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے دانیہ شاہ کی ایک نوجوان لڑکے کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہیں جن میں دانیہ شاہ کو ہرے رنگ کی فراک، زیورات اور خوبصورت میک اپ میں دیکھا گیا جبکہ لڑکے نے ویڈیو میں سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔صارفین کا ان ویڈیوز پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ لڑکا دانیہ کا شوہر ہو سکتا ہے۔ زیرِ گردش افواہوں کے درمیان دانیہ اور حکیم شہزاد کی طلاق سے متعلق بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا۔
اتوار, دسمبر 8
تازہ ترین
- علاقائی استحکام کیلئے شام میں امن ناگزیر ہے: پاکستان
- پنجاب : ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافےکی منظوری
- تیسری بغاوت ناکام ہونے پر پشتون کارڈ کھیلنا قابل مذمت ہے: عظمیٰ بخاری
- گزشتہ 9ماہ میں تمام معاشی اشاریے درست سمت گامزن ہیں : مریم اورنگزیب
- بشریٰ بی بی کے توشہ خانہ ٹو کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری
- جوڈیشل کمیشن کا 6دسمبر کا اجلاس مؤخر کیا جائے، جسٹس منصورعلی کا چیف جسٹس کو خط
- مریم نواز شریف نے جیلانی پارک میں گل داؤدی نمائش کا افتتاح کر دیا
- جعلی خبریں پھیلانیوالوں کو کٹہرے میں لانا وقت کی ضرورت: فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان پر فرد جرم عائد !
- معاشی ٹیم کی کوششوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں: وزیر اعظم
- آئینی بنچ نے پی آئی اے کی نجکاری روکنے کا حکم واپس لے لیا
- بندوق، غلیل، پتھر اور کیلوں والے ڈنڈے پاکستان کی پہچان نہیں: مریم نواز