لاہور ہائیکورٹ نے کم عمر لڑکیوں کی شادیوں سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے چیئرمین یونین کونسل کو قانون پر سختی سے عملدرآمد اور کم عمر لڑکیوں کے نکاح نامہ منسوخ کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے رمضانہ بی بی کی درخواست پر عبوری تحریری حکم نامہ جاری کیا۔
عدالت نے کم عمر لڑکیوں کی شادیوں سے متعلق بڑا فیصلہ سناتے ہوئے کم عمر لڑکیوں کی شادیوں سے متعلق قانون پر عملدرآمد کا حکم دے دیا۔
عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ کی سربراہی میں عملددآمد کے حوالے سے اعلی سطحی کمیٹی بھی قائم کرتے ہوئے حکم دیا کہ کمیٹی کا پہلا اجلاس 4 مارچ کو بلایا جائے۔
لاہور ہائیکورٹ نے تحریری حکم نامے میں کہا کہ کمیٹی میں آئی جی پنجاب اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی بھی شرکت یقینی بنائی جائے۔ عدالت نے حکم دیا کہ چیئرمین یونین کونسل نابالغ لڑکیوں کی شادی فوری منسوخ کریں۔
حکم نامے میں عدالت نے لکھا کہ اگر کوئی کم عمری کی شادی رجسٹرڈ ہوئی تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل محکمہ بلدیات نے اس حوالے سے اپنی تجاویز دی ہیں جس کے مطابق اسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ تحصیل کی سطح پر یونین کونسل کا ریکارڈ چیک کر کے فراہم کریں گے۔
عدالت کے مطابق پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے کم عمر لڑکیوں کی شادی سے متعلق مقدمات کے چالان سے متعلق رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ معاملے کے پیش نظر چالان کی تیاری کے لیے سہولت سینٹر قائم کر دیا گیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ نے تحریری حکم نامے میں کہا کہ بہت سے مسائل ہیں جنہیں حل کرنے کی ضرورت ہے، بلدیاتی نمائندے بھی 4 مارچ کو ہونے والے اجلاس میں شرکت کرکے تازہ رپورٹ عدالت میں پیش کریں۔
عدالت نے کم عمری میں شادی کرنے کے بیان کی روشنی میں حریم کو بھی خالہ کے ساتھ بھیج دیا۔
منگل, اپریل 22
تازہ ترین
- کراچی: خودکو ایس ایچ او ظاہر کرکے وارداتیں کرنیوالا ملزم گرفتار
- اسلام آباد ہائیکورٹ سمیت چاروں ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔