پنجاب کے مختلف شہروں میں منگل کی صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور سمیت قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ گہرائی 12 کلو میٹر تھی۔ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ڈی جی پی ڈی ایم اےکے مطابق زلزلے کے آفٹر شاکس سے نمٹنے کے لیے مشینری اور عملے کو الرٹ رکھا گیا ہے ۔ پی ڈی ایم اے کے صوبائی کنٹرول روم سمیت پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز 24/7 الرٹ ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ زلزلے سے نقصانات کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر دی جا سکتی ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں فوری طورپر کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
بدھ, جولائی 16
تازہ ترین
- انڈونیشین وزیر دفاع کا جی ایچ کیو کا دورہ، فیلڈ مارشل سے ملاقات
- پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ 15 روز کیلئے اضافے کا امکان
- الیکشن کمیشن کا خیبر پختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ جاری
- وزیراعظم سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات، دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
- آئی ایم ایف کا چینی کی درآمد کے لیے ٹیکس چھوٹ دینے پر تحفظات کا اظہار
- قطر میں امریکی اڈوں پر حملہ معمولی واقعہ نہیں تھا، دوبارہ ممکن ہے: آیت اللہ علی خامنہ ای
- ڈی جی آئی ایس پی آر کا دورہ مظفر آباد، سول سوسائٹی کے ساتھ خصوصی نشست
- سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس، ججز کے خلاف 24 شکایات کا جائزہ، 19 خارج
- اُڑان پاکستان ملکی ترقی، آگے بڑھنے کا منصوبہ ہے: وزیراعظم
- مولانا فضل الرحمان کا خیبر پختونخوا میں تبدیلی کی خواہش کا اظہار
- نا اہلی ریفرنس: 26 معطل ارکان کی سپیکر سے ملاقات، مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق
- وزیراعظم کی وزارتوں کی کارکردگی بڑھانے کیلئے ماہرین کی خدمات لینے کی ہدایت