راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے آج پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے دونوں میچز بارش کی نذر ہوگئے۔پہلے روز شیڈول کے مطابق بارش کے باعث دونوں میچز نہیں کھیلے جا سکے۔ گزشتہ روز پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان پہلا میچ دو بجے شیڈول تھا تاہم کھیل بالکل نہیں ہو سکا۔
آدھے گھنٹے کی تاخیر کے بعد امپائرز نے پچ کا معائنہ بھی کیا اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑی وارم اپ کے لیے میدان میں آئے لیکن پھر اچانک موسلا دھار بارش شروع ہوگئی اور کھیل کا انعقاد ناممکن ہوگیا۔
دوسرا میچ میزبان اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان شام 7 بجے کھیلا جانا تھا لیکن بارش کے باعث اسے بھی منسوخ کر دیا گیا، اس طرح چاروں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا، پوائنٹس ٹیبل پر دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کا بھی ایک پوائنٹ کے ساتھ کھاتہ کھل گیا ۔
اتوار, دسمبر 15
تازہ ترین
- پی ٹی آئی کی مذاکرات کیلئے شرائط سمجھ سے بالاتر ہیں: رانا تنویر حسین
- جسٹس جمال خان مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا
- 9 مئی کیس: اسلم اقبال اور حما د اظہر سمیت 8 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار
- شہباز کو ہٹانے، بلاول کو لانے کیلئے ایوان صدر میں خفیہ ملاقاتیں ہورہی ہیں: بیرسٹر سیف
- پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی ایڈوائس ارسال، مدارس بل کی منظوری کا امکان
- وزیراعظم کا او آئی سی سی آئی کی سرمایہ کاری بارے رپورٹ پر اظہار اطمینان
- ریکارڈ پر ریکارڈ قائم! سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- مریم نواز کا شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول کا دورہ، مختلف شعبوں کا مشاہدہ
- چیلنجز سے نمٹنے کے لیے طویل المدتی اقتصادی پالیسیوں کی ضرورت ہے:ناصر قریشی
- 71ہزار سے زائد شناختی کارڈز بلاک کئے جانے کا انکشاف
- عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کالعدم، قومی اسمبلی کی رکنیت بحال
- آئینی بنچ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیخلاف درخواستیں خارج کر دیں