دبئی (نیوزڈیسک) آئی سی سی چیمپئنزٹرافی سے متعلق آئندہ 24 گھنٹے انتہائی اہم قرار دیئے جارہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے بھارت کے میچز سری لنکا میں کرانے کی تجویز سامنے آئی ہے، پی سی بی نے متبادل آپشن کے طور پر پاک بھارت میچ کولمبو میں کرانے کی تجویز دی ہے۔ بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی چاہتا ہے سری لنکا سے اگر اچھی آفر ملتی ہے تو میچز وہاں کرالیے جائیں، وینیو کا کرایہ، گیٹ منی، سکیورٹی اخراجات، ہوٹلنگ اور پروڈکشن اخراجات کو مدنظر رکھا جائے گا تاہم کولمبو میں بھارت کے تمام میچز منعقد کرانے کے امکانات کم ہیں۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوران پاک بھارت ٹاکرے کیلئے دبئی کا وینیو فیورٹ ہے، آئی سی سی آئندہ 24 گھنٹوں میں چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کو حتمی شکل دے سکتا ہے۔
پیر, جنوری 20
تازہ ترین
- مخالفین پر چور ڈاکو کے الزام لگانے والے احتساب سے بھاگ رہے ہیں: عظمیٰ بخاری
- پاکستان اور سعودیہ میں حج معاہدہ طے، عازمین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق
- عدالت کا وزیراعظم کے بیرون ملک دوروں کی تفصیلات ایک ہفتے میں جمع کرانے کا حکم
- 5 سال میں پنجاب اور پاکستان کی قسمت بدل دیں گے: وزیراعلیٰ مریم نواز
- بشریٰ بی بی کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستیں مسترد
- عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز کیس کا فیصلہ تیسری بار مؤخر
- سابق بھارتی کرکٹر یوسف پٹھان نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی
- عمران خان کی دباؤ کے تحت رہائی غلامی ہوگی: جاوید لطیف
- عمران خان کا 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
- عمران خان جیل میں بیٹھ کر پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش نہ کریں: کیپٹن (ر) صفدر
- قصور: علاقہ مکینوں کا پولیس اہلکاروں پر تشدد، ایس ایچ او سمیت 6 زخمی
- کوئی بھی باشعور انسان عمران خان کو سپورٹ نہیں کر سکتا، عظمیٰ بخاری