ہفتہ, دسمبر 14

کراچی: متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے کہا کہ وہ پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کرنے جا رہے ہیں۔کراچی میں متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے کہا کہ پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کرتے ہوئے نئی حکومت کے ساتھ دیرینہ تعلقات برقرار رہیں گے۔
قونصل جنرل کی جانب سے گردونواح میں مقیم 3 ہزار خاندانوں میں رمضان المبارک کے موقع پر راشن تقسیم کیا گیا، سندھ کے دیہی علاقوں ساکرو، کدنواری، خیرپور اور لاڑکانہ کے 13 ہزار خاندانوں میں کاٹھور کے علاوہ بلوچستان میں بھی راشن تقسیم کیا جائے گا۔
میڈیا سے گفتگو میں متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان میں امارات کے سربراہان کی ہدایت پر راشن تقسیم کیا جاتا ہے، شیخ ہمدان کی جانب سے 13 ہزار اور شیخہ فاطمہ کی جانب سے 10 ہزار سے زائد راشن تقسیم کیا جاتا ہے۔ ایک دوسرے کے ساتھ مزید مضبوط تعلقات کے خواہاں ہیں، پاکستان کے مختلف شعبوں میں بھاری سرمایہ کاری کرنے جا رہے ہیں۔
بعد ازاں شہر کے ایک مقامی ہوٹل میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے بخیت عتیق الرومیتی نے کہا کہ بہادر خواتین اپنی جدوجہد کی بدولت ہر میدان میں نمایاں مقام حاصل کر رہی ہیں، پاکستانی خواتین کا ملک کی ترقی میں بہت نمایاں کردار ہے۔ خواتین معاشرے کی ترقی میں مردوں کے شانہ بشانہ خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔

Leave A Reply

Exit mobile version