راولپنڈی: الیکشن میں مبینہ دھاندلی کا الزام لگانے والے سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کو عدالت نے طلب کرلیا۔سابق کمشنر راولپنڈی کیخلاف مقدمہ کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج حاکم خان نے کی۔ عدالت نے پولیس کو آئندہ تاریخ پر سابق کمشنر لیاقت علی چھٹہ کو ہر صورت تلاش کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔
راولپنڈی پولیس نے عدالت میں اپنا جواب جمع کراتے ہوئے کہا کہ سابق کمشنر راولپنڈی مسلسل روپوش ہیں اور اپنے آبائی گاؤں حافظ آباد والے گھر میں بھی موجود نہیں جس پر عدالت نے پولیس کو سابق کمشنر راولپنڈی کو 15 اپریل تک تلاش کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔وکلا نے سابق کمشنر راولپنڈی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے 22 اے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔
اتوار, دسمبر 15
تازہ ترین
- پی ٹی آئی کی مذاکرات کیلئے شرائط سمجھ سے بالاتر ہیں: رانا تنویر حسین
- جسٹس جمال خان مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا
- 9 مئی کیس: اسلم اقبال اور حما د اظہر سمیت 8 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار
- شہباز کو ہٹانے، بلاول کو لانے کیلئے ایوان صدر میں خفیہ ملاقاتیں ہورہی ہیں: بیرسٹر سیف
- پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی ایڈوائس ارسال، مدارس بل کی منظوری کا امکان
- وزیراعظم کا او آئی سی سی آئی کی سرمایہ کاری بارے رپورٹ پر اظہار اطمینان
- ریکارڈ پر ریکارڈ قائم! سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- مریم نواز کا شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول کا دورہ، مختلف شعبوں کا مشاہدہ
- چیلنجز سے نمٹنے کے لیے طویل المدتی اقتصادی پالیسیوں کی ضرورت ہے:ناصر قریشی
- 71ہزار سے زائد شناختی کارڈز بلاک کئے جانے کا انکشاف
- عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کالعدم، قومی اسمبلی کی رکنیت بحال
- آئینی بنچ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیخلاف درخواستیں خارج کر دیں