پیر, دسمبر 23

پاکستان سپر لیگ 9 کے 30 ویں میچ میں ملتان سلطانز کے افتخار احمد پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق افتخار احمد نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں نامناسب رویہ اپنایا جس کے باعث مڈل آرڈر بیٹر پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔افتخار احمد کا نامناسب رویہ لیول ون کی خلاف ورزی میں آتا ہے، ان پر آرٹیکل 2.5 کے تحت جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق افتخار احمد نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے تیسرے اوور میں وکٹ لینے کے بعد غلط زبان اور جملوں کا استعمال کیا تھا، میچ کے بعد میچ ریفری علی نقوی نے انہیں طلب کیا جس پر افتخار احمد نے اپنی غلطی تسلیم کرلی۔واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کے آخری لیگ میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 79 رنز سے شکست دی تھی۔

Leave A Reply

Exit mobile version