لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل ڈرافٹ کے لیے پلاٹینم کیٹیگری میں شامل ہیں، مجیب الرحمان ، شکیب الحسن، کرس لین، ڈیرل مچل بھی پلاٹینم کیٹیگری کا حصہ ہوں گے، ایڈم ملن، ٹم ساوتھی، کوشال مینڈس، ڈیوڈ ویلے بھی پلاٹینم کیٹیگری میں شامل ہیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ میتھیو شارٹ، شان ایبٹ، مارک چیپمین، مستفیض الرحمان، عثمان خواجہ، زیک کرالی، جیسن رائے، مائیکل بریسویل اور ایلیکس ہیلز کو بھی پلاٹینم کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔ پلاٹینم کیٹیگری میں 40 غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں، دیگر کھلاڑی پلاٹینم میں منتخب نہ ہونے کے بعد ڈائمنڈ اور گولڈ میں بھی دستیاب ہیں، آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بیٹر ایلیکس کیری ڈائمنڈ کیٹیگری کا حصہ ہیں، ڈائمنڈ کیٹیگری میں 87 غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل ڈرافٹ کے لیے دستیاب ہیں۔ گولڈ کیٹیگری میں 165 غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل 10 ڈرافٹ کے لیے رجسٹر ڈہو ئے ہیں۔
جمعرات, جولائی 31
تازہ ترین
- خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب
- پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے، ٹیرف میں کمی ہوگی: وزارت خزانہ
- پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، آج جمہوریت کے لیے افسوسناک دن ہے: بیرسٹر گوہر
- 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10 ، 10 سال قید کی سزا
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم
- عبدالطیف چترالی نااہل قرار،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
- احتجاج کیلئے میرے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے: عمران خان
- چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ: علی امین گنڈاپور
- دنیا معترف ہے پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی: وزیر اعظم