اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کی جانب سے یورپی یونین کو خط لکھنے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی وزیر اطلاعات کی پریس کانفرنس جھوٹ اور الزامات کا مجموعہ ہے اور کچھ نہیں ۔
ایک بیان میں پی ٹی آئی کے ترجمان نے کہا کہ جعلی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کی پریس کانفرنس جھوٹ، بیان بازی، الزامات اور بے ہودگی کا مجموعہ ہے۔ عوام کا مینڈیٹ چرا کر زبردستی ملک پر قابض ہونے والے دوسروں کو حب الوطنی کا درس دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی اور مقبول جماعت ہے جو وفاق کی تمام اکائیوں کی نمائندگی کرتی ہے اور پی ٹی آئی نے یورپی یونین کو کوئی خط نہیں لکھا اور نہ ہی خط لکھنے کا کوئی ارادہ ہے۔
ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اور بانی چیئرمین عمران خان کی اپنے خلاف بدترین انتقامی کارروائیوں کے باوجود انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف)پروگرام کی کامیابی کے لیے کوششیں سب کے سامنے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے تجربہ کار وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی نااہلی اور ہٹ دھرمی آئی ایم ایف پروگرام کی تکمیل میں تاخیر کا باعث بنی جس کی گواہی ان کے اپنے وزرا بھی دے چکے ہیں۔
پی ٹی آئی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور تحریک انصاف کی منظوری کے بعد آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کی دوسری قسط جاری کر دی گئی، ملک کو دیوالیہ کی دہلیز پر پہنچانے والے مجرموں کے گروہ کو ایکبار پھر مسلط کر دیا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (PDM) پارٹ ٹو کے تمام ‘تجربہ کار’ وزرا کا مقصد قومی فلاح نہیں بلکہ قومی خزانے سے اپنی تجوریاں بھرنا ہے۔ انہوں نے جھوٹ اور لغویات کا ایک نیا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔
ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ حکومت کے لیے بہتر ہو گا کہ وہ جعلی فارم 47 کی بوگس سیاست کی روایت ترک کر کے اپنی مختصر حکومت کی توجہ ملک و قوم کی فلاح و بہبود پر مرکوز کرے۔
اتوار, جولائی 6
تازہ ترین
- نواسہ رسولؐ کی جدوجہد ظلم و جبر کیخلاف سینہ سپر ہونے کا ابدی پیغام ہے: مریم نواز
- پنجاب کی صورتِ حال پرامن، کسی کو مذہبی منافرت پھیلانے کی اجازت نہیں: گورنر
- آج غزہ کے اندر بھی ایک کربلا برپا، عالمِ اسلام بدستور خاموش ہے: خواجہ آصف
- وزیراعظم کی آذربائیجان اور ترک صدر کے ساتھ خوشگوار گفتگو، چہل قدمی بھی کی
- نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں: اسحاق ڈار
- 9 محرم کے جلوس و مجالس: سکیورٹی الرٹ، فوج تعینات، موبائل سروس جزوی معطل
- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے