اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ مقاصد پورے کروانے کے لیے چیف الیکشن کمشنر کو لولی پاپ دیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے چئیرمین بیرسٹر گوہر اور اسد قیصر کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ الیکشن کمشنر کو کینیڈا میں سفیر بنانے کا کہا جا رہا ہے اور بدلے میں اپنے مقاصد پورے کروائے جا رہے ہیں ۔
عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی کی پیٹھ میں چھرا گھونپ رہی ہے۔ اسمبلی میں کیا ترامیم کرنے جارہے ہیں کسی کو پتا نہیں۔ وزیرقانون نے کہا کہ آئی ایم ایف کا وفد آیا ہوا ہے یہ اس لیے ہے۔ کرمنل لا کا آئی ایم ایف سے کیا تعلق۔
پی ٹی آئی چئیرمین بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ قانون سازی پارلیمان کا حق ہے۔ آج پہلے ہی دن قانون سازی کی ابتدا قانون کو توڑ کر کی گئی ہے۔ وہ قانون جو آپ تبدیل کرنا چاہتے ہیں ارکان کے علم میں لائیں۔ یہی آئینی طریقہ ہے۔جس طرح سے بل پاس کیے گئے وہ غیر قانونی ہے۔
رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ جس کو ایم این اے بننا ہے وہ الیکشن کمیشن کو پیسے وغیرہ دے۔ یہ منتخب ہاؤس نہیں ہے۔ یہ قانون کی بدترین خلاف ورزی کررہے ہیں۔ ان کا اگلا ٹاسک ن لیگ کو 20 سیٹیں اور دینا ہے۔اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ یہ پنجاب سے بھی ن لیگ کو سیٹیں دینا چاہتے ہیں۔ ہم مزاحمت کریں گے یہ ایک لمبی جنگ ہے۔ ہم مشترکہ اجلاس میں بھرپور احتجاج کریں گے۔ نہ ڈریں گے نہ پیچھے ہٹیں گے۔
ہفتہ, دسمبر 14
تازہ ترین
- پی ٹی آئی کی مذاکرات کیلئے شرائط سمجھ سے بالاتر ہیں: رانا تنویر حسین
- جسٹس جمال خان مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا
- 9 مئی کیس: اسلم اقبال اور حما د اظہر سمیت 8 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار
- شہباز کو ہٹانے، بلاول کو لانے کیلئے ایوان صدر میں خفیہ ملاقاتیں ہورہی ہیں: بیرسٹر سیف
- پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی ایڈوائس ارسال، مدارس بل کی منظوری کا امکان
- وزیراعظم کا او آئی سی سی آئی کی سرمایہ کاری بارے رپورٹ پر اظہار اطمینان
- ریکارڈ پر ریکارڈ قائم! سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- مریم نواز کا شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول کا دورہ، مختلف شعبوں کا مشاہدہ
- چیلنجز سے نمٹنے کے لیے طویل المدتی اقتصادی پالیسیوں کی ضرورت ہے:ناصر قریشی
- 71ہزار سے زائد شناختی کارڈز بلاک کئے جانے کا انکشاف
- عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کالعدم، قومی اسمبلی کی رکنیت بحال
- آئینی بنچ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیخلاف درخواستیں خارج کر دیں