ماسکو:روس میں 8 ویں صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ کا آج سے آغاز ہو گا، پولنگ کا عمل 17 مارچ تک جاری رہے گا۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کے صدارتی انتخابات کیلئے آج بروز جمع المبارک کو شروع ہونے والی پولنگ ہفتہ اور اتوار کو بھی جاری رہے گی، انتخابات میں موجودہ صدر ولادیمیر پیوٹن سمیت 4 امیدوار مدمقابل ہیں، پیوٹن ہی 5 ویں بار روسی صدر بننے کیلئے مضبوط امیدوار ہیں۔
صدارتی انتخابات میں 4 میں سے 3 امیدواروں کا تعلق ایوان زیریں سے ہے، صدر بننے کے خواہشمند الیکسی نوالنی پراسرار موت کا شکار ہو چکے جبکہ 2 کے کاغذات مسترد ہو گئے ہیں، روس میں ہونے والے الیکشن سرویز بتاتے ہیں کہ ولادیمیر پیوٹن ہی 6 سال کیلئے دوبارہ صدر بنیں گے۔
دوسری جانب صدارتی انتخابات کے حوالے سے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ یہ ملک میں انتہائی اہم الیکشن ہیں، اس کے نتائج آئندہ برسوں میں روس کی ترقی پر براہ راست اثرات مرتب کریں گے۔
روسی حکومت نے صدارتی انتخابات کے موقع پر ترجمان محکمہ خارجہ سمیت 227 امریکی شہریوں پر ملک میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی۔روسی وزارت خارجہ کے مطابق روس مخالف بیانات اور اقدامات پر امریکی شہریوں کے داخلے پر پابندی لگائی ہے، تجارت، دفاع، توانائی کے امریکی نائب وزرائے خارجہ اور روس میں امریکا کے سابق سفیر جان سلیوان کو بھی روس میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔
اتوار, دسمبر 15
تازہ ترین
- پی ٹی آئی کی مذاکرات کیلئے شرائط سمجھ سے بالاتر ہیں: رانا تنویر حسین
- جسٹس جمال خان مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا
- 9 مئی کیس: اسلم اقبال اور حما د اظہر سمیت 8 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار
- شہباز کو ہٹانے، بلاول کو لانے کیلئے ایوان صدر میں خفیہ ملاقاتیں ہورہی ہیں: بیرسٹر سیف
- پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی ایڈوائس ارسال، مدارس بل کی منظوری کا امکان
- وزیراعظم کا او آئی سی سی آئی کی سرمایہ کاری بارے رپورٹ پر اظہار اطمینان
- ریکارڈ پر ریکارڈ قائم! سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- مریم نواز کا شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول کا دورہ، مختلف شعبوں کا مشاہدہ
- چیلنجز سے نمٹنے کے لیے طویل المدتی اقتصادی پالیسیوں کی ضرورت ہے:ناصر قریشی
- 71ہزار سے زائد شناختی کارڈز بلاک کئے جانے کا انکشاف
- عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کالعدم، قومی اسمبلی کی رکنیت بحال
- آئینی بنچ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیخلاف درخواستیں خارج کر دیں