راولپنڈی: وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ اراکین کے ہمراہ جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا جہاں عسکری قیادت سے ملاقات میں قومی سلامتی، علاقائی استحکام اور فوجی تیاریوں کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، سول اور عسکری قیادت نے مل کر کام کرنے کا اعادہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کابینہ کے اہم ارکان کے ہمراہ جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ان کا استقبال کیا اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم اور کابینہ کے ارکان نے عسکری قیادت کے ساتھ قومی سلامتی، علاقائی استحکام اور فوجی تیاریوں کے امور پر بات چیت کی اور وزیراعظم کو موجودہ سیکیورٹی ماحول، خطرے کے اسپیکٹرم، سیکیورٹی خطرات سے نمٹنے اور انسداد دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم اور کابینہ کے ارکان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت، آپریشنل تیاریوں اور قربانیوں کو سراہا اور ملک کی علاقائی سالمیت کے تحفظ اور امن و استحکام کو یقینی بنانے میں پاک فوج کے عزم کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ حکومت مسلح افواج کی آپریشنل تیاری کو یقینی بنانے کے لیے درکار تمام وسائل فراہم کرے گی، پاکستان ترقی کی راہ پر ہے اور پاکستان کے پرامن ترقی یقینی بنانے میں مسلح افواج کا کردار ہے۔
آرمی چیف نے دورے اور فوج پر اعتماد بحال کرنے پر وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاک فوج قوم کی توقعات پر پورا اترتی رہے گی اور پاکستان کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے میں حکومت کی بھرپور حمایت کرے گی۔دورے کے اختتام پر سویلین اور عسکری قیادت نے قومی مفادات کو برقرار رکھنے، خوش حال اور محفوظ پاکستان کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
بدھ, جولائی 2
تازہ ترین
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔
- چین-یورپ مال بردار ٹرینوں نے 110,000 دورے کیے، نئے سنگ میل کو نشان زد کیا
- چین، امریکہ کو مذاکرات کے نتائج کی حفاظت کے لیے مشاورتی طریقہ کار کا بہتر استعمال کرنا چاہیے۔
- چین، امریکہ کے لیے مذاکرات، تعاون ہی صحیح انتخاب
- نایاب زمینوں پر چین کے برآمدی کنٹرول عالمی سلامتی، تجارتی استحکام کی خدمت کرتے ہیں۔
- چین ہمیشہ ایشیا پیسفک میں امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔