اسلام آباد: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ہفتے کو وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلی فون کال پر منصب سنبھالنے کی مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان کے لیے سعودی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔گزشتہ روز ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی جس پر سعودی ولی عہد نے وزیر اعظم شہبازشریف کا شکریہ ادا کیا۔
محمد بن سلمان پہلے غیر ملکی سربراہ حکومت ہو سکتے ہیں جو پاکستان میں نئی حکومت آنے کے بعد پاکستان کا دورہ کرنے آرہے ہیں، وہ رمضان کے فوری بعد پاکستان آسکتے ہیں۔
اس فون کال کے فوری بعد وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پر پیغام دیا کہ وہ ولی عہد کی جانب سے موصول ہونے والے اس پیغام پر بہت شکرگزار ہیں، وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کیلئے اپنی پرخلوص خواہشات اور نیک تمنائوں کا اظہار بھی کیا۔
اتوار, دسمبر 15
تازہ ترین
- لندن :فلسطین، لبنان اور شام میں اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج
- عرب ممالک شام میں پُرامن انتقال اقتدار کی حمایت پر متفق
- لاہور اور راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں 16 دسمبر کی چھٹی کا اعلان
- چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کو حتمی شکل دیئے جانے کا امکان
- وزیراعظم کی ہدایت پر یونان میں پاکستانی سفارتخانے میں خصوصی سیل قائم
- پی ٹی آئی نے نوجوانوں کومخالفین کے خلاف گالیاں نکالنا سکھایا: رانا ثنا اللہ
- صوبوں کے ساتھ مل کر پولیو کیخلاف جنگ جیتیں گے: وزیراعظم
- وادی نیلم: مسافر جیپ کھائی میں جا گری، 4 افراد جاں بحق،5 زخمی
- دفتر خارجہ کی ایک پاکستانی جاں بحق، 47 کے بچنے کی تصدیق
- سول نافرمانی تحریک بارے عمران خان کے فیصلے پر عمل کرینگے: علی امین
- پی ٹی آئی کی مذاکرات کیلئے شرائط سمجھ سے بالاتر ہیں: رانا تنویر حسین
- جسٹس جمال خان مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا