اتوار, دسمبر 15

پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کا فائنل پیر کو ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کھیلا جائے گا۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میچ کا آغاز رات 9 بجے جبکہ ٹاس 8:30 بجے ہوگا۔
فائنل سے قبل ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔یہ فوٹو شوٹ کراچی پورٹ ٹرسٹ کی تاریخی عمارت پر کیا گیا جس میں کراچی کی پہچان منی بس کو خاص طور پر نمایاں کیا گیا ہے۔
کوالیفائر میں پشاور زلمی کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے والی ملتان سلطانز اپنا مسلسل چوتھا فائنل کھیلے گی۔ملتان سلطانز 2021 کے ایڈیشن میں چیمپئن بنی تھی جبکہ 2021 اور 2022 میں رنر اپ رہی تھی۔
ٹیبل پر تیسرے نمبر پر آنے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے دو ایلیمینیٹر میچز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔دو بار کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے آخری بار 2018 میں ٹائٹل جیتا تھا، دونوں ٹیمیں کل کے میچ میں جیت کیلئے پرعزم ہیں۔

Leave A Reply

Exit mobile version