صادق آباد :کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں صادق آباد کے دو مغوی دکانداروں کا بہیمانہ قتل، مرحوم احسن کی نماز جنازہ ادا، آہوں سسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل ہونے والے احسن کی نماز جنازِہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پڑھائی، نمازِ جنازہ میں سیاسی، سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ڈاکوں نے چند روز قبل احسن اور شہزاد کو چھت کی سیلنگ لگانے کے بہانے بلوا کر اغوا کر لیا، تاوان ادا نہ کرنے پر دونوں مغویوں کو بے دردی سے قتل کر کہ لاشیں دریا سندھ میں پھینک دیں۔احسن کی ڈیڈ باڈی کو دریائے سندھ سے نکال لیا گیا جبکہ شہزاد کی لاش کے لیے ریسکیو کا سرچ آپریشن جاری ہے ۔
نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ کچے میں ڈاکو راج قائم ہے، مغویوں کو پورے پاکستان سے جھانسہ دیکر اغوا کیا جاتا ہے، صوبائی حکومتیں ڈاکوؤں کیخلاف ناکام ہو چکی ہیں۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ مغوی احسن کی بہنیں قرآن پاک لیکر ڈاکوؤں کے پاس گئیں، ڈاکوں نے احسن اور شہزاد کو قتل کرکے لاشیں دریا برد کیں، ڈاکو سوشل میڈیا پر سر عام دھمکیاں لگا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ریاست کو ڈاکوں کے نام پتے سب معلوم ہیں اب کارروائی کا وقت ہے، وزیر اعظم، آرمی چیف اور آئی جی پنجاب اپنی ذمہ داری ادا کریں۔
پیر, جولائی 7
تازہ ترین
- نواسہ رسولؐ کی جدوجہد ظلم و جبر کیخلاف سینہ سپر ہونے کا ابدی پیغام ہے: مریم نواز
- پنجاب کی صورتِ حال پرامن، کسی کو مذہبی منافرت پھیلانے کی اجازت نہیں: گورنر
- آج غزہ کے اندر بھی ایک کربلا برپا، عالمِ اسلام بدستور خاموش ہے: خواجہ آصف
- وزیراعظم کی آذربائیجان اور ترک صدر کے ساتھ خوشگوار گفتگو، چہل قدمی بھی کی
- نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں: اسحاق ڈار
- 9 محرم کے جلوس و مجالس: سکیورٹی الرٹ، فوج تعینات، موبائل سروس جزوی معطل
- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے