9 مئی کے کیس میں وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو 2 اپریل کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا گیا۔
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے کیس میں علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے، سٹی میں درج مقدمے میں ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔
عدالت نے جی ایچ کیو،آرمی میوزیم،حساس ادارے کے دفتر، میٹرو اسٹیشن حملہ سمیت جلا ؤگھیراؤ کے 12 مقدمات میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت تحریک انصاف کے 29 اراکین و رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے جن اراکین کے و ارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں ان میں علی امین گنڈاپور کے علاوہ شبلی فراز،مراد سعید، زرتاج گل، شیریں مزاری،زلفی بخاری، شہباز گل شامل ہیں۔ان کے علاوہ مسرت جمشید چیمہ،لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اکرم ساہی، سابق وزیر قانون بشارت راجہ کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق تھانہ آر اے بازار،ریس کورس،نیو ٹاون،سول لائن،صادق آباد کی تفتیشی ٹیموں نے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے ہیں اور وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کیلیے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنماؤں نے عبوری ضمانتیں کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
عدالتی ذرائع کے مطابق پولیس کی تفتیشی ٹیمیں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئیں اور تفتیش مکمل کرنے کیلئے وارنٹ گرفتاری کی استدعا کی، جج ملک اعجاز آصف نے یہ درخواستیں منظور کر لیں۔
عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعلی پرویز الہی کے وارنٹ جاری نہیں کیے گئے۔
ہفتہ, اپریل 19
تازہ ترین
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔