لاہور: وزیر اطلاعت پنجاب عظمی بخاری نے خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان،بشری بی بی سمیت پنجاب کی جیلوں میں قید تمام قیدی مکمل محفوظ ہیں۔عظمی بخاری نے کہا کہ اربوں روپے کے ڈاکے مارنے والے شخص کو جیل میں بہترین سیکیورٹی اور کھانے کی سہولیات مل رہی ہیں، برسٹر سیف کو خیبر پختونخواہ کے عوام کی فکر کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ سر سے پاں تک کرپشن میں ڈوبے لوگوں کی گواہیاں ان کی جماعت کے اپنے لوگ دے رہے ہیں جبکہ مریم نواز کی کارکردگی کا اعتراف ان کے مخالفین بھی کر رہے ہیں۔عظمی بخاری نے کہا کہ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہیں وہ تختیوں پر تختیاں نہیں لگارہی بلکہ عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں، وہ پنجاب میں سوا تین کروڑ افراد کو باعزت طریقے سے رمضان پیکج تقسیم کر رہی ہیں۔
وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ اس کے برعکس خیبرپختونخوا کے وزیراعلی گنڈا پور سرکار صرف فوٹو سیشن کررہے ہیں جو ان کا مشغلہ ہے، تانگہ پارٹی (تحریک انصاف) نے 10 سال پہلے کے پی کو ایک ہزار ارب روپے کا مقروض کیا اب مزید لوٹ مار کا نیا آرڈر مل چکا ہے۔
اتوار, دسمبر 15
تازہ ترین
- پی ٹی آئی کی مذاکرات کیلئے شرائط سمجھ سے بالاتر ہیں: رانا تنویر حسین
- جسٹس جمال خان مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا
- 9 مئی کیس: اسلم اقبال اور حما د اظہر سمیت 8 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار
- شہباز کو ہٹانے، بلاول کو لانے کیلئے ایوان صدر میں خفیہ ملاقاتیں ہورہی ہیں: بیرسٹر سیف
- پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی ایڈوائس ارسال، مدارس بل کی منظوری کا امکان
- وزیراعظم کا او آئی سی سی آئی کی سرمایہ کاری بارے رپورٹ پر اظہار اطمینان
- ریکارڈ پر ریکارڈ قائم! سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- مریم نواز کا شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول کا دورہ، مختلف شعبوں کا مشاہدہ
- چیلنجز سے نمٹنے کے لیے طویل المدتی اقتصادی پالیسیوں کی ضرورت ہے:ناصر قریشی
- 71ہزار سے زائد شناختی کارڈز بلاک کئے جانے کا انکشاف
- عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کالعدم، قومی اسمبلی کی رکنیت بحال
- آئینی بنچ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیخلاف درخواستیں خارج کر دیں