وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کسی دہشت گرد تنظیم کو معافی نہیں ملے گی۔نیکٹا ہیڈکوارٹرز میں وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔
اجلاس کے اعلامیے کے مطابق دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نیکٹا کو فرنٹ فٹ پر لڑانے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ آئندہ ہفتے نیشنل ایکشن پلان کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے۔
اجلاس میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نیکٹا کی جدید خطوط پر تنظیم نو کی جائیگی۔ ان کا کہنا تھا کہ زیادہ اہم ہے کہ ہم دہشت گردوں کے خلاف پیشگی ایکشن لیں اور اس کے ذریعے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو ختم کیا جائے۔ وزیر داخلہ نے تمام صوبائی سی ٹی ڈیز کی استعداد کار سے متعلق تفصیلی رپورٹ بھی طلب کرلی۔
ان کا کہنا تھا کہ اب عملی اقدامات کرنا ہوں گے، کسی دہشت گرد تنظیم کو معافی نہیں ملے گی، دہشت گردوں کے انتہا پسند نظریے کے خلاف قومی بیانیے کی ترویج کرنا ہوگی۔
وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کیخلاف جامع حکمت عملی ترتیب دی جائے اور نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمدکیا جائے۔
ہفتہ, اپریل 19
تازہ ترین
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔