راولپنڈی: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سائفر کے معاملے پر ڈونلڈ لو نے جو کہا وہ جھوٹ ہے۔اڈیالہ جیل کے باہر پارٹی رہنماؤں کی موجودگی میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ڈونلڈ نے جو کہا وہ جھوٹ ہے ہم اس کی دوبارہ انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اسد مجید نے ڈونلڈ لو کے ساتھ میٹنگ کا اعتراف کیا اور سائفر کی تصدیق کی تھی۔ انہی کی سفارش پر سائفر کو ڈیمارش کیا گیا۔
بیرسٹر گوہر علی خان کا مزید کہنا تھا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے آج تفصیلی ملاقات ہوئی ہے۔ ڈونلڈ لو نے کل جو بیان دیا اس پر اسد مجید کو اپنا بیان جاری کرنا چاہیے۔ ڈونلڈ لو نے سائفر کے کانٹینٹ اور حتی کہ ملاقات کو بھی مسترد کیا ہے جب کہ اسد مجید نے سائفر کا کانٹینٹ عدالت میں جمع کرایا ہے اور ملاقات کی تصدیق کی ہے۔انہوں نے کہا کہ علیمہ خان نے ڈونلڈ لو کے خلاف کیس کا کہا تھا لیکن یہ ان کی فیملی کا فیصلہ تھا۔ ہم عدالتوں پر اعتماد کرتے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان کا کہنا ہے کہ یہ حکومت 5 ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی۔اگر بانی چیئرمین جیل سے باہر آئے تو وہ کسی بھی ڈیل کے نتیجے میں باہر نہیں آئیں گے۔
ہفتہ, دسمبر 14
تازہ ترین
- وزیراعظم کا او آئی سی سی آئی کی سرمایہ کاری بارے رپورٹ پر اظہار اطمینان
- ریکارڈ پر ریکارڈ قائم! سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- مریم نواز کا شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول کا دورہ، مختلف شعبوں کا مشاہدہ
- چیلنجز سے نمٹنے کے لیے طویل المدتی اقتصادی پالیسیوں کی ضرورت ہے:ناصر قریشی
- 71ہزار سے زائد شناختی کارڈز بلاک کئے جانے کا انکشاف
- عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کالعدم، قومی اسمبلی کی رکنیت بحال
- آئینی بنچ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیخلاف درخواستیں خارج کر دیں
- جلاؤ گھیراؤ کیس: شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد سمیت دیگر پر فرد جرم عائد
- جو شخص آرمڈ فورسز میں نہیں وہ اسکے ڈسپلن کے نیچے کیسے آ سکتا ہے؟ آئینی بنچ
- توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد
- علاقائی استحکام کیلئے شام میں امن ناگزیر ہے: پاکستان
- پنجاب : ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافےکی منظوری