برسلز: وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ہمیں صاف اور سستی توانائی کی ضرورت ہے، ماحول دوست جوہری توانائی مستقبل کے لئے قابل عمل حل پیش کرتی ہے۔وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے جوہری توانائی سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیلجیئم حکومت اور آئی اے ای اے کا اجلاس کیانعقاد پرشکریہ ادا کرتا ہوں، سمٹ توانائی کی بڑھتی طلب، موسمیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والی سپلائی چیلنجزکے وقت ہورہی ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ ماحول دوست جوہری توانائی مستقبل کے لئے قابل عمل حل پیش کرتی ہے، ہم نے کوپ 28 میں کم اخراج والی ٹیکنالوجی میں جوہری توانائی کی توثیق کی تھی، ہمیں صاف اورسستی توانائی کی ضرورت ہے، انرجی سکیورٹی ترقی یافتہ اورترقی پذیرممالک کے لئے اہم ترجیح ہے، توانائی مسائل کے حل کے لئے پائیدار اقدامات کرنے ہوں گے۔
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان آئی اے ای اے کا فعال شراکت دار ہے، جوہری توانائی کے پرامن مقاصد میں استعمال کے لیے پاکستان اپنے تجربات دنیا کے ساتھ شیئرکرنے کو تیار ہے۔
ہفتہ, اپریل 19
تازہ ترین
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔