لاہور/ پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے دو رہنماوں کو عدالت کی جانب سے سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی۔صنم جاوید کو الیکشن لڑنے کی اجازت لاہور ہائیکورٹ کے اپیلیٹ ٹریبونل نے دی۔ ٹریبونل نے صنم جاوید کی اپیل کو منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کی جانب سے صنم جاوید کے کاغزات نامزدگی کو مسترد کرنے کو کالعدم قرار دیدیا۔
اسی طرح پشاور الیکشن ٹربیونل نے تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید کے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف اپیل پر اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے درخواست خارج کردی اور فیصل جاوید کو بھی سینیٹ الیکشن کے لیے اہل قرار دے دیا۔خیال رہے کہ ان دونوں امیدواروں نے بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔ صنم جاوید اس وقت اسیر ہیں جب کہ فیصل جاوید حال ہی میں مہینوں کی روپوشی ختم کرکے منظر عام پر آئے ہیں۔
اتوار, دسمبر 15
تازہ ترین
- پی ٹی آئی کی مذاکرات کیلئے شرائط سمجھ سے بالاتر ہیں: رانا تنویر حسین
- جسٹس جمال خان مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا
- 9 مئی کیس: اسلم اقبال اور حما د اظہر سمیت 8 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار
- شہباز کو ہٹانے، بلاول کو لانے کیلئے ایوان صدر میں خفیہ ملاقاتیں ہورہی ہیں: بیرسٹر سیف
- پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی ایڈوائس ارسال، مدارس بل کی منظوری کا امکان
- وزیراعظم کا او آئی سی سی آئی کی سرمایہ کاری بارے رپورٹ پر اظہار اطمینان
- ریکارڈ پر ریکارڈ قائم! سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- مریم نواز کا شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول کا دورہ، مختلف شعبوں کا مشاہدہ
- چیلنجز سے نمٹنے کے لیے طویل المدتی اقتصادی پالیسیوں کی ضرورت ہے:ناصر قریشی
- 71ہزار سے زائد شناختی کارڈز بلاک کئے جانے کا انکشاف
- عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کالعدم، قومی اسمبلی کی رکنیت بحال
- آئینی بنچ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیخلاف درخواستیں خارج کر دیں