اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال سے پاکستان میں تعینات چین کے سفیر جیانگ زئی ڈونگ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، ملاقات میں سی پیک فیز 2 کو تیز کرنے پر اتفاق اور پانچ نئی اقتصادی راہداریوں پر ایک ورکنگ گروپ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ملاقات میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان سی پیک کے اگلے مرحلے میں جانے کا خواہاں ہے اور سی پیک کے تحت اقدامات اور منصوبوں کے بر وقت نفاذ اور تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے حکومت پاکستان انھتک محنت کرے گی۔
ملاقات میں فریقین نے سی پیک فیز 2 کو تیز کرنے پر اتفاق کیا، جبکہ پانچ نئی اقتصادی راہداریوں پر ایک ورکنگ گروپ قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔احسن اقبال نے مزید کہا کہ پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کو آسان بنانے کے لیے اقتصادی زونز کو فعال کرنا شامل ہے، ہمیں ایسے سیکٹرز کا تعین کرنا ہوگا جن میں پاکستان کی برآمدات میں اضافہ کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک کے دشمن نہیں چاہتے کہ ہم ترقی کریں ، پاکستان آئی ٹی ، زراعت ، نوجوان نسل کے لیے روزگار کے مواقع ، گرین انرجی اور صنعت و تجارت جیسے شعبوں پر خصوصی توجہ مرکوز کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے قومی ترقی کے لیے سی پیک کے تحت پانچ اقتصادی راہداریوں پر کام تیز کر دیا ہے ، ان پانچ راہداریوں میں روزگار کی تخلیق ، گرین انرجی، انوویشن اور خصوصی علاقائی ترقی کے منصوبے شامل ہیں۔
اتوار, دسمبر 22
تازہ ترین
- ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان
- 9مئی کے سارے ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچا کر جشن منائیں گے: عطا تارڑ
- میزائل پروگرام پر امریکی الزامات افسوسناک، حقیقت کے برعکس ہیں: ترجمان دفتر خارجہ
- وزیر اعظم کا ٹیکس نہ دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
- سکیورٹی فورسز نے راجگال میں فتنہ الخوارج کی دراندازی ناکام بنا دی، 4 خارجی ہلاک
- حکومت نے اتحاد تنظیم المدارس دینیہ کے تمام مطالبات تسلیم کر لئے
- سانحہ 9 مئی میں ملوث 25 مجرموں کو سزائیں سنادی گئیں: آئی ایس پی آر
- کچہ کے پولیس اہلکاروں کیلئے ہارڈ ایریا الاؤنس کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری
- بلوچستان میں انٹر ایجنسیز ٹاسک فورس فعال کر دی گئی
- پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج میں 36ویں کانووکیشن کا انعقاد
- جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے 21 دسمبر کو ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری
- وزیراعظم کا انسانی سمگلروں کے سہولت کار اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم