اسلام آباد (نیوزڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے میزائل پروگرام پر امریکی الزامات افسوسناک، بے بنیاد اور حقیقت کے برعکس ہیں، پاکستان کی سٹریٹجک صلاحیتوں کا مقصد اس کی خودمختاری کا دفاع کرنا ہے۔امریکا کی جانب سے پاکستان کے میزائل پروگرام کے حوالے سے ردِ عمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ سٹریٹجک صلاحیتوں کا مقصد جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کو برقرار رکھنا ہے، پاکستان ایسی صلاحیتوں کو تیار کرنے کے اپنے حق سے دستبردار نہیں ہو سکتا۔ 2012 سے امریکی حکام نے جب سے باتیں شروع کی تو پاکستان کی قیادت نے خدشات دور کرنے کی کوشش کی، ترجمان پاکستان نے وقتاً فوقتاً کوشش کی ہے کہ مثبت انداز میں امریکی خدشات کو دور کیا جائے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہمارے مشرقی ہمسائے کی کہیں زیادہ طاقتور میزائل صلاحیتوں کو نظر انداز کرتے ہوئے تحفظ دیا جا رہا ہے، پاکستان کی صلاحیتوں پر اعتراضات کئے جا رہے ہیں، اعتراضات بظاہر دوسروں کے کہنے پر پہلے سے کمزور سٹریٹجک استحکام کو مزید خراب کرنے کے لیے ہیں۔دفتر خارجہ کے مطابق افسوسناک امر ہے کہ امریکی اہلکار نے پاکستان کو ان ساتھ جوڑا جن کے امریکہ کے ساتھ تعلقات اچھے نہیں سمجھے جاتے ہیں
اتوار, دسمبر 22
تازہ ترین
- ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان
- 9مئی کے سارے ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچا کر جشن منائیں گے: عطا تارڑ
- میزائل پروگرام پر امریکی الزامات افسوسناک، حقیقت کے برعکس ہیں: ترجمان دفتر خارجہ
- وزیر اعظم کا ٹیکس نہ دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
- سکیورٹی فورسز نے راجگال میں فتنہ الخوارج کی دراندازی ناکام بنا دی، 4 خارجی ہلاک
- حکومت نے اتحاد تنظیم المدارس دینیہ کے تمام مطالبات تسلیم کر لئے
- سانحہ 9 مئی میں ملوث 25 مجرموں کو سزائیں سنادی گئیں: آئی ایس پی آر
- کچہ کے پولیس اہلکاروں کیلئے ہارڈ ایریا الاؤنس کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری
- بلوچستان میں انٹر ایجنسیز ٹاسک فورس فعال کر دی گئی
- پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج میں 36ویں کانووکیشن کا انعقاد
- جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے 21 دسمبر کو ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری
- وزیراعظم کا انسانی سمگلروں کے سہولت کار اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم