اسلام آباد: یوم پاکستان مختلف شعبہ جات میں خدمات انجام دینے والی 829 شخصیات کو سول ایوارڈ ملیں گے۔3شخصیات کو ستارہ امتیاز، 9 کو تمغہ امتیاز، 7کو نشان امتیاز ملے گا، 2 شخصیات کو ہلال پاکستان، ایک کو ہلال شجاعت، 40کو ہلال امتیاز اور 18کو ہلال قائداعظم کے ایوارڈ سے نوازا جائے گا، ایک شخصیت کو ستارہ پاکستان، 20 کو ستارہ شجاعت، 63 کو ستارہ امتیاز ملے گا۔
70 افراد صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی حاصل کریں گے، 3 شخصیات کو ستارہ قائداعظم، 4 کو ستارہ خدمت، 25 کو تمغہ شجاعت ملے گا، 260 شخصیات کو تمغہ امتیاز، چار کو تمغہ خدمت ایوارڈ ملے گا۔
کورونا کے دوران صحت کے شعبہ میں خدمات دینے والی 299 شخصیات کو تمغہ امتیاز دیا جائے گا، ایوان صدر میں کل 80 سے زائد شخصیات کو سول اعزازات سے نوازا جائے گا، اعزازات کی تقریبات چاروں صوبائی گورنرز ہاؤس میں بھی ہوں گی۔
سول ایوارڈ حاصل کرنے والی اہم شخصیات میں فواد حسن فواد، افتخار عارف، ہاکی کے کھلاڑی اصلاح الدین شامل ہیں، عوامی خدمات پر سید قائم علی شاہ، راجہ ظفر الحق، ڈاکٹرشمشاد اختر ایوارڈ حاصل کریں گی۔
پاکستان کے لیے خدمات دینے پر شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیزالسعود بھی ایوارڈ حاصل کریں گے، بیوروکریٹ مشتاق سکھیرا، راحت علی خان، انور مسعود، زاہد ملک صحافی، ماہر معیشت ڈاکٹر محمد جہانزیب خان بھی ایوارڈ لینے والوں میں شامل ہیں۔طارق فاطمی، طارق باجوہ، طارق پاشا بھی ایوارڈ لینے والوں میں شامل ہیں، 18 سفرا کو ہلال قائد اعظم دیا جائے گا، فنکارہ شبنم، گلوکار فاخر محمود، صحافی واصف ناگی، کوہ پیما نائلہ کیانی بھی ایوارڈ لینے والوں میں شامل ہیں۔
گلوکارہ شازیہ منظور، کلاسیکل ڈانسر شیما کرمانی، صحافی سلمان غنی، سہیل وڑائچ بھی ایوارڈ لینے والوں میں شامل ہیں، صحافی وقار ستی، فاروق عادل، نقی حیدر نقی، شمع جونیجو، فہد حسین، افتخار احمد بھی ایوارڈ لینے والوں میں شامل ہیں۔
اتوار, جولائی 6
تازہ ترین
- وزیراعظم کی آذربائیجان اور ترک صدر کے ساتھ خوشگوار گفتگو، چہل قدمی بھی کی
- نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں: اسحاق ڈار
- 9 محرم کے جلوس و مجالس: سکیورٹی الرٹ، فوج تعینات، موبائل سروس جزوی معطل
- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔