واشنگٹن: امریکا نے روس کو ممکنہ حملے کی وارننگ دی تھی۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکا کے قومی سلامتی کونسل کی ترجمان ایڈرین واٹسن نے کہا ہے کہ امریکی حکومت کے پاس ماسکو میں دہشت گرد حملے کے منصوبے کی اطلاع تھی، جس میں ممکنہ طور پر بڑے اجتماعات کو نشانہ بنایا جانا تھا اور یہی وجہ ہے کہ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے پبلک ایڈوائزری بھی جاری کی۔
ایڈرین واٹسن نے کہا کہ امریکا نے یہ معلومات روسی حکام کے ساتھ شیئر کی تھی تاہم ایک تقریر میں پوتن نے امریکا کی جانب سے انتباہ کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائیاں بلیک میلنگ اور ہمارے معاشرے کو ڈرانے اور غیر مستحکم کرنے کے ارادے سے ہیں۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کے شروع میں روس میں امریکی سفارت خانے نے کہا تھا کہ وہ ان رپورٹس کی نگرانی کر رہا ہے کہ انتہاپسندوں کے ماسکو میں بڑے اجتماعات کو نشانہ بنانے کا منصوبہ ہے۔ سفارت خانے نے امریکی شہریوں کو خبردار کیا تھا کہ وہ بڑے اجتماعات سے گریز کریں۔
دوسری جانب روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخاروا نے کہا ہے کہ امریکی عہدیدار کے دعوی کے مطابق اگر دہشتگردی کا کوئی خدشہ تھا تو اس کے شواہد دیے جائیں۔
بدھ, جولائی 2
تازہ ترین
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔
- چین-یورپ مال بردار ٹرینوں نے 110,000 دورے کیے، نئے سنگ میل کو نشان زد کیا
- چین، امریکہ کو مذاکرات کے نتائج کی حفاظت کے لیے مشاورتی طریقہ کار کا بہتر استعمال کرنا چاہیے۔
- چین، امریکہ کے لیے مذاکرات، تعاون ہی صحیح انتخاب
- نایاب زمینوں پر چین کے برآمدی کنٹرول عالمی سلامتی، تجارتی استحکام کی خدمت کرتے ہیں۔
- چین ہمیشہ ایشیا پیسفک میں امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔