رفح میں اسرائیلی فوج کے حملے میں بچوں سمیت مزید 5 فلسطینی شہید ہوگئے جب کہ حماس کی جانب سے نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے والی اسرائیلی فوج کو بھرپور جواب دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس نے الشفا اسپتال کا محاصرہ کر نیوالے فوجی ٹینکوں کو راکٹوں سے تباہ کردیا۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے خان یونس میں بھی نہتے فلسطینیوں پر ڈرون حملہ کیے جس کے سبب کئی معصوم فلسطینی جاں بحق ہوگئے جب کہ رفح میں اسرائیلی فوج کے حملے میں بچوں سمیت 5 فلسطینی شہید ہوگئے۔
دوسری جانب اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر سب سے بڑے الشفا ہسپتال کو پانچ دن تک محصور رکھنے کے بعد آپریشن میں 170 سے زائد مسلح افراد کو مارنے کا دعوی کیا ہے۔خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اسرائیلی فوج نے پیر کو الشفا ہسپتال میں آپریشن شروع کیا تھا جہاں ان کا دعوی تھا کہ ہسپتال میں بڑی تعداد میں حماس کے فائٹر موجود ہیں۔
اسرائیلی فوج نے بیان میں کہا کہ اب تک ہسپتال کے حصے میں 170 فائٹرز کو مارا جا چکا ہے، 800 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ہے جبکہ بڑی تعداد میں اسلحے اور دہشت گردی کے نیٹ ورک کا پتا چلا ہے۔
ادھر روس اور چین نے غزہ سے متعلق امریکا کی پیش کردہ سلامتی کونسل قرارداد کو منافقانہ قرار دے کر ویٹو کردیا اور کہا کہ قرارداد میں فوری اور طویل جنگ بندی کی بات نہیں کی گئی، الٹا اس قرارداد میں اسرائیل کو رفح پر حملے کی اجازت دی گئی ہے۔واضح رہے کہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 32 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے اور 74 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں میں 13 ہزار سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔
ہفتہ, اگست 30
تازہ ترین
- سینیٹ الیکشن : رانا ثناء اللہ اور سلمیٰ اعجاز کے کاغذات نامزدگی منظور
- معاشی اصلاحات سے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے: وزیر خزانہ
- پاکستان کی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کی حمایت جاری رکھیں گے: چین
- پاک فوج بلوچستان کے عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے: فیلڈ مارشل
- غذر میں گلیشیئر پھٹنے سے پھر سیلاب، متعدد دیہات زیر آب، 200 سے زائد افراد ریسکیو
- پاکستان بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت جامع مذاکرات کیلئے تیار ہے: اسحاق ڈار
- علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، دوسرا بیٹا شیر شاہ بھی گرفتار
- ملک کی ترقی کے لیے میرا ایک ہی مقصد یہاں سرمایہ کاری لانا ہے: وزیراعظم
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کی مکمل تفصیل سامنے آگئی
- پاکستان کیخلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دینگے، افغان وزیر خارجہ کی یقین دہانی
- کوئی لیڈر میرٹ پر آیا نہ آئین پر عمل ہو رہا، ہر ڈویژن کو صوبہ بنانا چاہیے: میاں عامر محمود
- وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا دورہ، متاثرین کو مدد کی یقین دہانی