اسلام آباد: اسلامی ترقیاتی بینک اور پاکستان کے درمیان 20 کروڑ ڈالر قرض کا معاہدہ طے پاگیا۔اقتصادی امور ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق اسلامی ترقیاتی بینک کا وفد 22سے 24مارچ تک پاکستان کے دورہ پر ہے۔ سیکرٹری اقتصادی امور اور آئی ایس ڈی بی کے ڈائریکٹر نے معاہدے پر دستخط کیے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ رقم سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی، مکانات کی تعمیر، صاف پانی، حفظان صحت کی سہولیات پر خرچ ہوگی۔ اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق اس رقم سے 13 لاکھ افراد کے حالات میں بہتری لائی جائے گی۔
یاد رہے 2022میں اسلامی ترقیاتی بینک نے 4.2 ارب ڈالر دینے کا وعدہ کیا تھا۔ عالمی بینک سے ملنے والے قرضے کی رقم ڈیجیٹل اکانومی پراجیکٹ اور سندھ میں بیراجوں کی حفاظت و بہتری کے منصوبے پر خرچ ہوگی۔عالمی بینک کے اعلامیہ میں بتایا گیا کہ عالمی بینک کی جانب سے منظور کردہ رقم دو منصوبوں پر خرچ کی جائے گی،ڈیجیٹل اکانومی پراجیکٹ کیلئے 7 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی رقم فراہم کی جائے گی جبکہ سندھ میں بیراجوں کی حفاظت کیلئے 7 کروڑ 17 لاکھ ڈالر فراہم ہوں گے۔
پیر, دسمبر 16
تازہ ترین
- لندن :فلسطین، لبنان اور شام میں اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج
- عرب ممالک شام میں پُرامن انتقال اقتدار کی حمایت پر متفق
- لاہور اور راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں 16 دسمبر کی چھٹی کا اعلان
- چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کو حتمی شکل دیئے جانے کا امکان
- وزیراعظم کی ہدایت پر یونان میں پاکستانی سفارتخانے میں خصوصی سیل قائم
- پی ٹی آئی نے نوجوانوں کومخالفین کے خلاف گالیاں نکالنا سکھایا: رانا ثنا اللہ
- صوبوں کے ساتھ مل کر پولیو کیخلاف جنگ جیتیں گے: وزیراعظم
- وادی نیلم: مسافر جیپ کھائی میں جا گری، 4 افراد جاں بحق،5 زخمی
- دفتر خارجہ کی ایک پاکستانی جاں بحق، 47 کے بچنے کی تصدیق
- سول نافرمانی تحریک بارے عمران خان کے فیصلے پر عمل کرینگے: علی امین
- پی ٹی آئی کی مذاکرات کیلئے شرائط سمجھ سے بالاتر ہیں: رانا تنویر حسین
- جسٹس جمال خان مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا