اسلام آباد: ڈی چوک میں غزہ کے حق میں دھرنا دینے پر سابق سینیٹر مشتاق احمد اور منتظمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔غزہ بچاؤ مہم کی جانب سے ڈی چوک میں دھرنا دیا گیا جس پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر سابق سینیٹر مشتاق احمد اور منتظمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ شرکا نے سانڈ سسٹم پر حکومتی اداروں کے خلاف نعرے بازی کی، شرکا کو تنبیہ کی گئی کہ بغیر این او سی مظاہرے کی اجازت نہیں ہے، سابق سینیٹر نے اعلان کیا کہ ہم ہر صورت سفارت خانوں اور سیکرٹریٹ کے اہم دفاتر کا گھیرا کریں گے انہیں جس نے روکنے کی کوشش کی وہ جان سے جائے گا۔
متن میں کہا گیا ہے کہ 300 سے زائد ڈنڈا بردار مرد و خواتین ڈی چوک کی جانب بڑھتے رہے، شرکا کی جانب سے پولیس کو دھمکایا گیا اور پتھرا کیا گیا، پتھرائو کی وجہ سے پولیس اہلکار نعمان شدید زخمی ہوگیا، علاوہ ازیں سابقہ سینیٹر مشتاق کی قیادت میں مظاہرین نے لیڈی کنسٹیبل کو دھکے بھی دئے، شرکا نے ایکسپریس چوک کو بند کرکے عام گاڑیوں اور ایمبولینس کو بھی روکے رکھا۔
جمعرات, اپریل 24
تازہ ترین
- کراچی: خودکو ایس ایچ او ظاہر کرکے وارداتیں کرنیوالا ملزم گرفتار
- اسلام آباد ہائیکورٹ سمیت چاروں ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔