راولپنڈی: پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اتوار کو پشاور میں ملک کی سب سے بڑے ریلی نکالیں گے جس کا مقصد عدلیہ کی آزادی اور قیدی نمبر 804 کی رہائی ہوگا۔
یہ بات چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور رہنما شیر افضل مروت نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی چیئرمین سے 45 منٹ ملاقات ہوئی، ججز کے لیٹر کے بعد پہلی ملاقات ہوئی، اس لیٹر کے حوالے سے بڑے تحفظات ہیں لیٹر کے معاملے پر بانی چیئرمین کو بڑا دکھ ہے کہ لوگ اس حد تک بھی چلے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کا کارکنوں کے نام پیغام ہے کہ جس جس پر ظلم ہوا ہے وہ اپنا وی لاگ بناکر کرکے اپ لوڈ کرے، جس جس نے ظلم کیا ہے اس کا نام لے کر وی لاگ اپ لوڈ کریں۔
انہوں نے کہا کہ خان صاحب! چیف جسٹس پاکستان کے نام لیٹر بھیجیں گے جس میں عمران خان کے مقدمات کو ڈیل کرنے کا احوال لکھیں گے، عمران خان کہتے ہیں کہ ہمیشہ عدلیہ کے لیے کھڑے رہیں گے۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ اتوار کے روز دو بجے پشاور میں بڑی ریلی نکالی جائے گی ریلی کا مقام کیا ہوگا؟ اس کا فیصلہ کے پی قیادت کرے گی، پی ٹی آئی تمام جماعتوں کو ریلی میں شرکت کی دعوت دے گی تمام شہروں سے لوگ ریلی میں شریک ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ چھ اپریل کو اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں عظیم الشان جلسہ ہوگا۔
پیر, جون 30
تازہ ترین
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔
- چین-یورپ مال بردار ٹرینوں نے 110,000 دورے کیے، نئے سنگ میل کو نشان زد کیا
- چین، امریکہ کو مذاکرات کے نتائج کی حفاظت کے لیے مشاورتی طریقہ کار کا بہتر استعمال کرنا چاہیے۔
- چین، امریکہ کے لیے مذاکرات، تعاون ہی صحیح انتخاب
- نایاب زمینوں پر چین کے برآمدی کنٹرول عالمی سلامتی، تجارتی استحکام کی خدمت کرتے ہیں۔
- چین ہمیشہ ایشیا پیسفک میں امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
- چین جو ایک ترقی پذیر ملک ہے، کاربن میں کمی کے لیے پرعزم کیوں ہے؟
- 39 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے شکست کے بعد دھاندلی کا الزام شرمناک ہے: عظمیٰ بخاری
- گورنر سردار سلیم حیدر نے پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ متعدد بلوں کی منظوری دے دی