وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے ملاقات کی جس میں صوبے کی امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیر اعلی ہاؤس پشاور میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں نے صوبے میں امن و امان سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے وفاقی اور صوبائی قانون نافذ کرنے والے اداروں میں کوآرڈینیشن بہتر بنانے پر اتفاق کیا۔ملاقات میں گزشتہ روز چینی باشندوں پر حملے کی مذمت کی گئی اور دونوں رہنماں نے چینی حکومت اور ہلاک شدگان کے خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے اور دہشتگردی کو ختم کرنے کا عزم ظاہر کیا۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ امن وامان صوبائی حکومت کی ترجیحات میں سر فہرست ہے اور لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہمارا اولین مقصد ہے۔دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ صوبے میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مضبوط بنایا جائے گا اور اس مقصد کے لیے ایک مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا دہشت گردی سے سب سے ذیادہ متاثر ہوا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا فرنٹ لائن صوبہ ہے۔دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ ملاقات ایک ایسے موقع پر ہوئی ہے جب ایک دن قبل ہی خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ میں بشام کے مقام پر گاڑی پر خودکش حملے کے نتیجے میں 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
ایک خودکش حملہ آور نے اسلام آباد سے صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے داسو میں اپنے کیمپ کی جانب جانے والے چینی انجینئرز کے قافلے سے اپنی بارود سے بھری گاڑی ٹکرا دی تھی۔
جمعہ, نومبر 22
تازہ ترین
- احتجاج سے نمٹنے کیلئے پولیس نفری ڈی چوک اور مختلف سڑکوں پر کنٹینرز پہنچ گئے
- پی ٹی آئی احتجاج: حکومت کا اسلام آباد میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- بنوں میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا
- ضمانت کے باوجود عمران خان کی رہائی کا امکان نہیں: عطا تارڑ
- آرمی چیف کا آئیڈیاز 2024کا دورہ، غیر ملکی دفاعی مینوفیکچررز کی شرکت کو سراہا
- ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹ الاٹمنٹ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار
- پچھلی حکومت پوچھنے پر بھی توشہ خانہ کی تفصیلات نہیں بتاتی تھی: اسلام آباد ہائیکورٹ
- حکومت نے مذاکرات کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا: بیرسٹر گوہر
- بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع، 23 دسمبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
- حکومت پاکستان کا عمران خان کا مقدمہ فوجی عدالتوں میں چلانے کا کوئی ارادہ نہیں: برطانوی وزیر خارجہ
- امریکی ممبران کانگریس کا جوبائیڈن کو ایک اور خط لکھ دیا
- خارجی نور ولی محسود کا چھپ کرپاکستان میں داخل ہونے کا منصوبہ آشکار