اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے حکومت کی جانب سے عدالتی امور پر اداروں کے دبا ؤکے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں کے الزامات کی تحقیقات کیلئے سابق چیف جسٹس تصدق جیلانی کی تعیناتی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر)پر بیان میں رہنما پی ٹی آئی شیرافضل مروت نے کہا کہ جسٹس (ر) تصدق جیلانی اس کمیشن کے لیے انتہائی مس فٹ ہیں، ان کی تعیناتی چیلنج کی جائے گی۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف مشاورت کے بعد تصدق جیلانی کی تعیناتی چیلنج اور آئندہ کا لائحہ عمل دے گی۔
قبل ازیں وفاقی کابینہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججوں کے الزامات کی تحقیقات کے لیے سابق چیف جسٹس تصدق جیلانی کو کمیشن کا سربراہ بنانے کی منظوری دی تھی اور ٹی او آرز بھی جاری کردیے ہیں۔
جسٹس (ر) تصدق جیلانی نے کمیشن کی سربراہی قبول کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عید کے بعد اس معاملے پر اسلام آباد میں تحقیقات کریں گے اور انہوں نے اس کو حساس معاملہ قرار دیا۔
بدھ, جنوری 15
تازہ ترین
- مخالفین پر چور ڈاکو کے الزام لگانے والے احتساب سے بھاگ رہے ہیں: عظمیٰ بخاری
- پاکستان اور سعودیہ میں حج معاہدہ طے، عازمین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق
- عدالت کا وزیراعظم کے بیرون ملک دوروں کی تفصیلات ایک ہفتے میں جمع کرانے کا حکم
- 5 سال میں پنجاب اور پاکستان کی قسمت بدل دیں گے: وزیراعلیٰ مریم نواز
- بشریٰ بی بی کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستیں مسترد
- عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز کیس کا فیصلہ تیسری بار مؤخر
- سابق بھارتی کرکٹر یوسف پٹھان نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی
- عمران خان کی دباؤ کے تحت رہائی غلامی ہوگی: جاوید لطیف
- عمران خان کا 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
- عمران خان جیل میں بیٹھ کر پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش نہ کریں: کیپٹن (ر) صفدر
- قصور: علاقہ مکینوں کا پولیس اہلکاروں پر تشدد، ایس ایچ او سمیت 6 زخمی
- کوئی بھی باشعور انسان عمران خان کو سپورٹ نہیں کر سکتا، عظمیٰ بخاری