پشاور: صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)کی ایک رپورٹ کے مطابق تباہ کن بارش اور ژالہ باری کے باعث خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں تباہی سے 10 افراد جاں بحق جبکہ 12 دیگر زخمی ہوئے۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ میں حالیہ خراب موسم سے ہونے والے سنگین واقعات کی تفصیل بتائی گئی، جس میں بتایا گیا کہ مرنے والوں میں 8 بچے اور دو خواتین شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 9 بچے، 2 خواتین اور ایک مرد شامل ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ 27میں سے 3مکانات مکمل طور پر تباہ جبکہ 24کو جزوی نقصان پہنچا، شانگلہ میں 4افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے، دو مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق بنوں میں مکان کو نقصان پہنچانے کے ساتھ 3 بچے جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ باجوڑ میں بھی جانی نقصان کی اطلاعات موصول ہوئیں، ایک خاتون اور ایک بچہ جاں بحق، دو زخمی، اور 3 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔
پشاور میں مزید واقعات ریکارڈ کیے گئے جہاں تین افراد زخمی اور ایک مکان کو جزوی نقصان پہنچا۔ نوشہرہ میں تین افراد زخمی اور متعدد مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔مانسہرہ میں ایک خاتون جان کی بازی ہار گئی اور تین گھروں کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ مومند، مردان اور وزیرستان میں متعدد مکانات متاثر ہوئے۔
منگل, جولائی 1
تازہ ترین
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔
- چین-یورپ مال بردار ٹرینوں نے 110,000 دورے کیے، نئے سنگ میل کو نشان زد کیا
- چین، امریکہ کو مذاکرات کے نتائج کی حفاظت کے لیے مشاورتی طریقہ کار کا بہتر استعمال کرنا چاہیے۔
- چین، امریکہ کے لیے مذاکرات، تعاون ہی صحیح انتخاب
- نایاب زمینوں پر چین کے برآمدی کنٹرول عالمی سلامتی، تجارتی استحکام کی خدمت کرتے ہیں۔
- چین ہمیشہ ایشیا پیسفک میں امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
- چین جو ایک ترقی پذیر ملک ہے، کاربن میں کمی کے لیے پرعزم کیوں ہے؟
- 39 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے شکست کے بعد دھاندلی کا الزام شرمناک ہے: عظمیٰ بخاری
- گورنر سردار سلیم حیدر نے پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ متعدد بلوں کی منظوری دے دی