اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کا فروغ ہماری اولین ترجیح ہے، سرمایہ کاروں کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کی جائے گی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت بیرونی سرمایہ کاری کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت خلیجی ممالک سے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ چیلنجز کو مواقع میں بدلنے کیلیے غیر ملکی سرمایہ کاری کا فروغ ہماری اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کی جائے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی وزارتوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے جدت اور تحقیق کے لیے خصوصی سیلز قائم کیے جائیں گے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے قیام سے سر مایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے میں مدد ملی ہے۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ایسے منصوبے جو سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کی استعداد رکھتے ہیں ان کی فزیبیلٹی اسٹڈی کروائی جائے اور اس حوالے سے بین الاقوامی شہرت کے حامل ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے تاکید کی کہ جو منصوبے سرمایہ کاری کے لیے پیش کیے جائیں ان کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہ کیا جائے۔ وزیراعظم نے تمام وزارتوں کو خلیجی ممالک کے ساتھ اپنے متعلقہ مفاہمتی یادداشتوں پر پیش رفت کے حوالے سے ان ممالک کے ساتھ اپنے روابط میں مزید بہتری لانے کی بھی ہدایت کی۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ مظفرگڑھ ، لیہ اور جھنگ کے شمسی توانائی کے منصوبوں میں بیرونی سرمایہ کاری کے حوالے سے تمام تر ضروری تقاضے پورے کیے جائیں۔
مزید برآں وزیراعظم کی جانب سے ریکو ڈک سے گوادر بندرگاہ تک ریلوے کنیکٹوٹی کے لئے فزیبیلٹی اسٹڈی کروانے کا بھی کہا گیا۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ چنیوٹ آئرن اور منصوبے میں بیرونی سرمایہ کاری کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جائیں اورتھر کول کی پاور پلانٹس تک رسائی کے لیے ریلوے لائن پر کام شروع کیا جائے ۔
ہفتہ, دسمبر 14
تازہ ترین
- پی ٹی آئی کی مذاکرات کیلئے شرائط سمجھ سے بالاتر ہیں: رانا تنویر حسین
- جسٹس جمال خان مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا
- 9 مئی کیس: اسلم اقبال اور حما د اظہر سمیت 8 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار
- شہباز کو ہٹانے، بلاول کو لانے کیلئے ایوان صدر میں خفیہ ملاقاتیں ہورہی ہیں: بیرسٹر سیف
- پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی ایڈوائس ارسال، مدارس بل کی منظوری کا امکان
- وزیراعظم کا او آئی سی سی آئی کی سرمایہ کاری بارے رپورٹ پر اظہار اطمینان
- ریکارڈ پر ریکارڈ قائم! سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- مریم نواز کا شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول کا دورہ، مختلف شعبوں کا مشاہدہ
- چیلنجز سے نمٹنے کے لیے طویل المدتی اقتصادی پالیسیوں کی ضرورت ہے:ناصر قریشی
- 71ہزار سے زائد شناختی کارڈز بلاک کئے جانے کا انکشاف
- عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کالعدم، قومی اسمبلی کی رکنیت بحال
- آئینی بنچ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیخلاف درخواستیں خارج کر دیں