ترکیہ کے شہر استنبول میں 16 منزلہ رہائشی عمارت میں موجود نائٹ کلب میں آگ لگنے سے کم از کم 29 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی خبر کے مطابق ترکیے کے اقتصادی دارالحکومت کے گورنر نے ہلاکتوں کی تصدیق کی۔
گورنر استنبول کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بیسکتاس ضلع میں آگ لگنے سے مرنے والوں کی تعداد 29 ہو گئی ہے۔بیان میں مزید کہا گیاکہ آگ سے جھلس کر زخمی ہونے والا ایک شخص تاحال ہسپتال میں زیر علاج ہے۔
اس میں کہا گیا کہ آگ پر چند گھنٹے کی جدوجہد کے بعد فائر فائٹرز نے قابو پایا۔ٹیلی ویژن پر نشر تصاویر میں عمارت سے آگ کے شعلے اور دھواں اٹھتے ہوئے دکھایا گیا۔
گورنر استنبول نے کہا کہ آگ پہلی اور دوسری منزل پر تعمیراتی کام کے دوران لگی جس میں ایک نائٹ کلب تھا۔نیوز چینل نے رپورٹ کیا کہ آتشزدگی کی تحقیقات کے سلسلے میں جائے وقوع سے 5 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
وزیر داخلہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا کہ آگ لگنے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔استنبول کے دوبارہ منتخب میئر جائے وقوع پر پہنچے اور مرنے اور زخمی ہونے والے شہریوں کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، امید کرتے ہیں کہ مزید شہری آگ سے متاثرین نہیں ہوں گے۔
اتوار, دسمبر 15
تازہ ترین
- پی ٹی آئی کی مذاکرات کیلئے شرائط سمجھ سے بالاتر ہیں: رانا تنویر حسین
- جسٹس جمال خان مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا
- 9 مئی کیس: اسلم اقبال اور حما د اظہر سمیت 8 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار
- شہباز کو ہٹانے، بلاول کو لانے کیلئے ایوان صدر میں خفیہ ملاقاتیں ہورہی ہیں: بیرسٹر سیف
- پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی ایڈوائس ارسال، مدارس بل کی منظوری کا امکان
- وزیراعظم کا او آئی سی سی آئی کی سرمایہ کاری بارے رپورٹ پر اظہار اطمینان
- ریکارڈ پر ریکارڈ قائم! سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- مریم نواز کا شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول کا دورہ، مختلف شعبوں کا مشاہدہ
- چیلنجز سے نمٹنے کے لیے طویل المدتی اقتصادی پالیسیوں کی ضرورت ہے:ناصر قریشی
- 71ہزار سے زائد شناختی کارڈز بلاک کئے جانے کا انکشاف
- عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کالعدم، قومی اسمبلی کی رکنیت بحال
- آئینی بنچ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیخلاف درخواستیں خارج کر دیں