اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے ہم خیال سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشترکہ گرینڈ الائنس تشکیل دے دیا جس کی سربراہی محمود اچکزئی کو دینے پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق الائنس میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے محمود اچکزئی سربراہی کریں گے اور وہ تین دن کے اندر مولانا فضل الرحمان سے بھی ملاقات کر کے الائنس میں شمولیت کی دعوت دیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان پہلے سے ہی حکومت کے خلاف جانے کی کال دے چکے ہیں، محمود خان اچکزئی کی سربراہی میں پی ٹی آئی اور جے یو آئی احتجاجی مظاہروں کا اعلان کرے گی۔
پی ٹی آئی اور جے یو آئی محمود خان اچکزئی کی سربراہی میں ساتھ چلیں گے جبکہ الائنس میں جماعت اسلامی کو بھی بڑا عہدہ ملنے کے امکانات ہے۔
قبل ازیں اپوزیشن کی پانچ جماعتوں کا گرینڈ الائنس کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں جماعت اسلامی سے لیاقت بلوچ، پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے محمود اچکزئی، بلوچستان نیشنل پارٹی کے اختر مینگل، تحریک انصاف کے چیئرمین گوہر خان، مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس بھی شریک ہوئے۔
اجلاس میں پی ٹی آئی کے اسد قیصر اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بھی شرکت کی۔ اہم بیٹھک میں اپوزیشن اتحاد کی تشکیل سے متعلق امور پر مشاورت کی گئی جبکہ کچھ اہم فیصلے بھی کیے گئے۔
پیر, ستمبر 16
تازہ ترین
- آئرن اینڈ سٹیل کی قومی درآمدات میں 9 فیصد سے زیادہ اضافہ
- تحریک انصاف کے گرفتار ارکان قومی اسمبلی کو رہا کردیاگیا
- پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشقیں اختتام پذیر ہوگئی ہیں، آئی ایس پی آر
- نئے توشہ خانہ کیس کا ایف آئی اے قوانین کے تحت ٹرائل شروع
- پنجاب پولیس کی شکایت پر اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج
- چین پاکستان کو شکست دیکر ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا
- ملک بھر میں 12 ربیع الاول کے موقع پر مالیاتی ادارے اور بینک بند رہیں گی
- 26 ویں مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی گئی
- ابھیشیک سے علیحدگی کی خبریں: ایشوریا کی نئی ویڈیو نے مداحوں کو کیوں افسردہ کردیا؟
- خیبرپختونخوا پولیس کے اہلکاروں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد
- کشمیر میں حریت پسندوں کے حملوں کی نئی لہر سے بھارتی افواج حیران
- پارلیمنٹ میں اکثریت فارم47سے مسلط افراد کی ہے، حافظ نعیم الرحمن