اسلام آباد: کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان نے 6 فرٹیلائزر کمپنیوں کو شوکاز نوٹس جاری کردیے۔
کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی)نے فرٹیلائزر مینوفیکچررز آف پاکستان ایڈوائزری کونسل (ایف ایم پی اے سی) اور 6 سرکردہ کھاد کمپنیوں کو پرائس فکسنگ پر شوکاز نوٹس جاری کردیئے، یہ شو کاز نوٹس ایف ایم پی اے سی اور فر ٹیلائزر کمپنیوں کو یوریا کی قیمتیں مبینہ طور پرگٹھ جوڑ سے مقرر کرنے پر جاری کئے گئے۔
سی سی پی کے مطابق قیمتوں کے تعین کیلئے ایسا گٹھ جوڑ کمپیٹیشن ایکٹ 2010 کے سیکشن 4 کی مبینہ خلاف ورزی ہے، سی سی پی کی انکوائری میں ایف ایم پی اے سی اور اس کی چھ ممبر کمپنیاں جن میں اینگرو فرٹیلائزر لمیٹڈ، فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ، فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ، فوجی فرٹیلائزر بن قاسم لمیٹڈ، ایگریٹیک لمیٹڈ اور فاطمہ فرٹ لمیٹڈ شامل ہیں، مبینہ طو ر پر کمپیٹیشن قانون کی خلاف ورزی کرتے پائے گئے۔
پیر, جولائی 7
تازہ ترین
- نواسہ رسولؐ کی جدوجہد ظلم و جبر کیخلاف سینہ سپر ہونے کا ابدی پیغام ہے: مریم نواز
- پنجاب کی صورتِ حال پرامن، کسی کو مذہبی منافرت پھیلانے کی اجازت نہیں: گورنر
- آج غزہ کے اندر بھی ایک کربلا برپا، عالمِ اسلام بدستور خاموش ہے: خواجہ آصف
- وزیراعظم کی آذربائیجان اور ترک صدر کے ساتھ خوشگوار گفتگو، چہل قدمی بھی کی
- نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں: اسحاق ڈار
- 9 محرم کے جلوس و مجالس: سکیورٹی الرٹ، فوج تعینات، موبائل سروس جزوی معطل
- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے