تائیوان میں 7.2 شدت کے زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 9 ہوگئی جبکہ 800 سے زائد افراد زخمی اور 50 لاپتا ہیں۔تائیوان میں 7 اعشاریہ 2 شدت زلزلے کے بعد کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، زلزلہ تائیوان کے مشرقی ساحل کے قریب آیا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق تائیوان کے مشرقی ساحلی علاقے میں آنے والے زلزلے کی گہرائی 15.5 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلے کے جھٹکے چین کے صوبے فوجیان اور شنگھائی شہر میں بھی محسوس کیے گئے، تائیوان میں زلزلے کے بعد جاپان اور فلپائن میں جاری سونامی کی وارننگ واپس لے لی گئی۔
شدید زلزلے کی وجہ سے تائیوان کے دارالحکومت تائپے کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، املاک کو شدید نقصان پہنچا، زلزلے کے بعد کئی عمارتیں گرگئیں جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 800 سے زائد زخمی اور 50 لاپتا ہیں۔رپورٹ کے مطابق لاپتا ہونے والے افراد 4 منی بسوں میں سوار تھے جو نیشنل پارک کے ہوٹل جا رہے تھے، زلزلے سے ائیربیس میں کھڑے 6 ایف سولہ طیاروں کو معمولی نقصان پہنچا۔
زلزلے کے بعد ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، کئی افراد کا ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق زلزلہ 25 سال بعد آنے والا سب سے بڑا زلزلہ ہے، تائیوان میں اس سے پہلے 1999 میں 7.6 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں میں 2400 افراد ہلاک اور 50 ہزار عمارتیں تباہ ہوئی تھیں۔
جمعرات, نومبر 21
تازہ ترین
- احتجاج سے نمٹنے کیلئے پولیس نفری ڈی چوک اور مختلف سڑکوں پر کنٹینرز پہنچ گئے
- پی ٹی آئی احتجاج: حکومت کا اسلام آباد میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- بنوں میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا
- ضمانت کے باوجود عمران خان کی رہائی کا امکان نہیں: عطا تارڑ
- آرمی چیف کا آئیڈیاز 2024کا دورہ، غیر ملکی دفاعی مینوفیکچررز کی شرکت کو سراہا
- ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹ الاٹمنٹ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار
- پچھلی حکومت پوچھنے پر بھی توشہ خانہ کی تفصیلات نہیں بتاتی تھی: اسلام آباد ہائیکورٹ
- حکومت نے مذاکرات کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا: بیرسٹر گوہر
- بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع، 23 دسمبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
- حکومت پاکستان کا عمران خان کا مقدمہ فوجی عدالتوں میں چلانے کا کوئی ارادہ نہیں: برطانوی وزیر خارجہ
- امریکی ممبران کانگریس کا جوبائیڈن کو ایک اور خط لکھ دیا
- خارجی نور ولی محسود کا چھپ کرپاکستان میں داخل ہونے کا منصوبہ آشکار