کیلیفورنیا: دو دہائیوں کی ان تھک محنت کے بعد سائنس دانوں اور انجینئروں نے بالآخر لیگیسی سروے آف اسپیس اینڈ ٹائم (ایل ایس ایس ٹی) کیمرا بنا لیا۔
رات کے بدلتے آسمان، ملکی وے کہکشاں اور ہمارے نظام شمسی کو بہتر انداز میں سمجھنے کے لیے کیلیفورنیا کی مقامی لیبارٹری ایس ایل اے سی کی ٹیم نے دیگر سائنس دانوں کے ساتھ مل کر فلکیات کے شعبے میں اب تک کا سب سے بڑا کیمرا بنایا ہے۔
ویرا سی روبن آبزرویٹری میں مرکزی حیثیت رکھنے والا 3200 میگا پکسل کا یہ کیمرا محققین کو کائنات کے تفصیلی مشاہدات کرنے میں مدد دے گا جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔
10 سال سے زائد کے عرصے میں یہ مشاہدہ گاہ سدرن نائٹ اسکائی سے اتنی بڑی مقدار میں دیٹا اخذ کر لے گی جس کی مدد سے محققین کائنات کے متعلق نئی معلومات کی کھوج لگا سکیں گے۔حاصل کیا گیا ڈیٹا محققین کو ڈارک انرجی(جو کائنات کے پھیلاؤ کو بڑھا رہی ہے) سمجھنے میں اور ڈارک میٹر نامی پر اسرار شے کی تلاش میں مدد دے گا۔
اس کیمرے کا سائز تقریبا ایک کار کے برابر ہے اور یہ 3000کلوگرام کے قریب وزن رکھتا ہے۔ اس کا سامنے کا لینس 5 فٹ سے قطر سے بڑا ہے جو کہ اس مقصد کے لیے بنایا گیا اب تک کا سب سے بڑا لینس ہے۔
اتوار, اگست 3
تازہ ترین
- یوم آزادی کی مناسبت سے آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ ‘دل سے پاکستان’ جاری
- خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں مارٹر گولا پھٹنے سے 5 بچے جاں بحق، 12 زخمی
- پاک فوج میں جدید ہیلی کاپٹر شامل، فیلڈ مارشل کا سول ملٹری ہم آہنگی کی اہمیت پر زور
- پاکستان نے بھارتی رافیل کیسے گرائے؟ برطانوی خبر رساں ادارہ تفصیل سامنے لے آیا
- امریکا نے پاکستانی برآمدات پر19فیصد، بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا
- عمران خان کے دونوں بیٹے کب پاکستان آئیں گے؟ علیمہ خان نے بتا دیا
- پاک چین تعلقات باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم پر مبنی ہیں: فیلڈ مارشل
- آپریشن مہا دیو کے بھارتی دعوے پاکستان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے: دفتر خارجہ
- خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب
- پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے، ٹیرف میں کمی ہوگی: وزارت خزانہ
- پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، آج جمہوریت کے لیے افسوسناک دن ہے: بیرسٹر گوہر
- 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10 ، 10 سال قید کی سزا