فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے چین کا سرکاری دورہ کیا جہاں انہوں نے چین کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت کے ساتھ سلسلہ وار ملاقاتیں کیں جن میں پاکستان اور چین کے درمیان آہنی سٹریٹجک شراکت داری کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل نے عوامی جمہوریہ چین کے نائب صدر ہان ژینگ اور وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی، ان ملاقاتوں میں خطے اور عالمی سطح پر بدلتے ہوئے سیاسی منظرنامے، چین-پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت روابط کے اقدامات اور مشترکہ جغرافیائی و سیاسی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مربوط ردعمل کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں جانب سے دوطرفہ تعلقات کی گہرائی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور خودمختار مساوات، کثیرالجہتی تعاون اور طویل المدتی علاقائی استحکام کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔چینی قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کو خطے میں امن کی ضامن اور استقامت کی علامت قرار دیتے ہوئے ان کے کردار کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل ژانگ یوژیا، پیپلز لبریشن آرمی کے پولیٹیکل کمشنر جنرل چن ہوئی اور چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل کائی زائی جن سے ملاقاتیں کیں۔پیپلز لبریشن آرمی ہیڈکوارٹرز آمد پر جنرل عاصم منیر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جو دونوں ممالک کی افواج کے درمیان دیرینہ بھائی چارے اور عسکری ہم آہنگی کی علامت ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے بتایا گیا کہ ان ملاقاتوں میں دفاع اور سیکیورٹی تعاون پر جامع تبادلہ خیال کیا گیا، جن میں انسدادِ دہشت گردی میں شراکت، مشترکہ تربیت، دفاعی شعبے کی جدید کاری، اور ادارہ جاتی روابط کو فروغ دینے جیسے اہم امور شامل تھے۔
جمعہ, اگست 1
تازہ ترین
- خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب
- پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے، ٹیرف میں کمی ہوگی: وزارت خزانہ
- پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، آج جمہوریت کے لیے افسوسناک دن ہے: بیرسٹر گوہر
- 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10 ، 10 سال قید کی سزا
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم
- عبدالطیف چترالی نااہل قرار،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
- احتجاج کیلئے میرے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے: عمران خان
- چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ: علی امین گنڈاپور
- دنیا معترف ہے پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی: وزیر اعظم