اسلام آباد: الیکشن کمیش نے قومی وصوبائی اسمبلیوں کے 21حلقوں میں ضمنی انتخابات کا اعلان کردیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے جن حلقوں پر ضمنی الیکشن کا اعلان کیا گیا ان میں این اے 8باجوڑ، این اے 44 ڈیرہ اسماعیل خان، این اے 119 لاہور 3، این اے 132 قصور 2 اور این اے 196 قمبرشہداد کوٹ ون شامل ہیں۔
اس کے علاوہ صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں میں پی کے 22باجوڑ 4، پی کے 91کوہاٹ 2، پی بی 20خضدار 3، پی بی 22 لسبیلہ، پی پی 22 چکوال کم تلہ گنگ، پی پی 32 گجرات 6، پی پی 36 وزیر آباد 2، پی پی 54 نارووال ون، پی پی 93 بھکر 5، پی پی 139 شیخوپورہ 4، پی پی 147 لاہور 3، پی پی 149 لاہور 5، پی پی 158 لاہور 14، پی پی 164 لاہور 20، پی پی 266 رحیم یار خان 12 اور پی پی 290 ڈی جی خان 5 شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق قومی وصوبائی اسمبلیوں کے ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ 21 اپریل کو ہوگی، انتخابی مہم 19اور 20 اپریل کی درمیانی شب ختم ہوگی۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہیکہ خلاف ورزی کرنے والے امیدواروں کے خلاف کارروائی ہوگی جس کے تحت 2 سال قید اور ایک لاکھ روپے تک جرمانہ بھی کیاجاسکتاہے۔
ہفتہ, اپریل 12
تازہ ترین
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔