اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ دھمکی آمیز خطوط ججز کو ہراساں کرنے کی حکومتی سازش ہے۔
ترجمان پی ٹی آئی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ججز کو زہریلے مواد پر مشتمل دھمکی آمیز خطوط کی ترسیل ججز کو ہراساں کرنے کی حکومتی سازش قرار ہے۔ تحریک انصاف دھمکی آمیز خطوط کے سلسلے کی فوری اور جامع تحقیقات کا مطالبہ کرتی ہے۔
مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ پی ٹی آئی کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے ازخود نوٹس کیس کی کارروائی کے آغاز کے بعد زہریلے مواد پر مشتمل خطوط کے سلسلے میں تیزی کا مقصد عدالتوں میں خوف اور بے یقینی کا ماحول پیدا کرنا ہے۔ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مشتبہ خطوط کی ترسیل کے ذریعے ججزکو خوف اور دبا کا شکار کرتے ہوئے قانون و انصاف پر مبنی فیصلوں سے باز رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ عدلیہ کے اندر سے غیرآئینی دبا اور مداخلت کے خلاف اٹھنے والی آوازوں کے بعد نظام عدل کو مزید دبا کا شکار کرنے والے عناصر کا تعین ناگزیر ہے۔ خاص طور پر تحریک انصاف سے متعلقہ مقدمات کی سماعت کرنے والے ججز کو خطوط بھیجنے کا مقصد واضح طور پر عدالتی فیصلوں پر اثر انداز ہونا ہے۔ اعلی عدلیہ کے ججز کو یکے بعد دیگرے مشکوک لفافوں کی ترسیل اتنہائی سنجیدہ معاملہ اور عدلیہ پر براہِ راست حملہ ہے۔
ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ معاملے کی فوری اور جامع تحقیقات کرتے ہوئے عدلیہ پر حملہ آور عناصر کو جلد از جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ دھمکی آمیز خطوط کے سلسلے کے تناظر میں اعلی عدلیہ کے تمام معزز ججز اور ان کے اہل خانہ کا تحفظ اور سلامتی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
تحریک انصاف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے اور عدلیہ پر حملہ آور ہونے یا ججز کو دبا میں لانے کی کسی بھی کوشش کو ہر گز برداشت نہیں کرے گی۔
ہفتہ, اپریل 19
تازہ ترین
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔