لاہور: اسلام آباد ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے ججز کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے جج کو بھی مشکوک خط موصول ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی کو بھی مشکوک خط موصول ہوا، اطلاع ملتے ہی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)حکام اور پولیس لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے۔جسٹس علی باقر نجفی تک خط پہنچنے کے بعد اب لاہور ہائیکورٹ کے ججز کو ملنے والے مشکوک خطوط کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل چیف جسٹس قاضی فائز عیسی سمیت سپریم کورٹ کے 4 ججز کو بھی دھمکی آمیز خط موصول ہوئے تھے، سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس امین الدین کو دھمکی آمیز خط موصول ہوئے تھے۔ذرائع کے مطابق چاروں خط یکم اپریل کو سپریم کورٹ میں موصول ہوئے، چاروں خطوط میں پاؤڈر پایا گیا تھا اور دھمکی آمیز اشکال بنی ہوئی تھیں، خطوط کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کر دیئے گئے ہیں۔
اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق سمیت 8 ججز کو بھی گزشتہ دنوں مشکوک خطوط موصول ہوئے تھے جس پر پاؤڈر اوردھمکانے والا نشان پایا گیا تھا۔
سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے ججز کو بھجوائے گئے خطوط کی تفتیش میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی۔خطوط سے ملنے والے پاؤڈر میں آرسینک کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق خطوط میں موجود پاؤڈر میں آرسینک کی مقدار 10 فیصد تک ہو سکتی ہے،آرسینک ایک زہریلا مواد ہوتا ہے،پاؤڈر میں آرسینک کی 70 فیصد سے زائد مقدار بہت زہریلی ہوتی ہے، اس کے سونگھنے سے انسان کے اعصاب پر شدید اثر پڑتا ہے۔خطوط سے ملنے والے پاؤڈر کے نمونے کو فرانزک لیب پنجاب بھیجا گیا تھا۔
ہفتہ, دسمبر 14
تازہ ترین
- وزیراعظم کا او آئی سی سی آئی کی سرمایہ کاری بارے رپورٹ پر اظہار اطمینان
- ریکارڈ پر ریکارڈ قائم! سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- مریم نواز کا شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول کا دورہ، مختلف شعبوں کا مشاہدہ
- چیلنجز سے نمٹنے کے لیے طویل المدتی اقتصادی پالیسیوں کی ضرورت ہے:ناصر قریشی
- 71ہزار سے زائد شناختی کارڈز بلاک کئے جانے کا انکشاف
- عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کالعدم، قومی اسمبلی کی رکنیت بحال
- آئینی بنچ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیخلاف درخواستیں خارج کر دیں
- جلاؤ گھیراؤ کیس: شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد سمیت دیگر پر فرد جرم عائد
- جو شخص آرمڈ فورسز میں نہیں وہ اسکے ڈسپلن کے نیچے کیسے آ سکتا ہے؟ آئینی بنچ
- توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد
- علاقائی استحکام کیلئے شام میں امن ناگزیر ہے: پاکستان
- پنجاب : ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافےکی منظوری