خیبرپختونخوا کے وزیراعلی علی امین گنڈا پور کو کورکمانڈر ہاؤس پشاور میں وزرا سمیت افطاری اوربریفنگ میں شرکت پر پاکستان تحریک انصاف کی مکمل حمایت حاصل تھی۔پارٹی ذرائع کے مطابق راوں ہفتے وزیراعلی علی امین گنڈاپور اورصوبائی وزرا کو مدعو کیا گیا تھا، افطار کے بعد صوبے میں امن وامان پر حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔
پارٹی ذرائع نے بتایاکہ بریفنگ میں خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ملاقات، افطاری اور بریفنگ پر مکمل اعتماد میں لیا گیا اور بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں خبریں زیرگردش تھیں کہ کورکمانڈر ہاؤس پشاور میں خیبرپختونخوا کی کابینہ کا اجلاس ہوا ہے اور صوبائی حکومت نے صوبے کے معاملات پر عسکری قیادت کو بریفنگ دی تھی۔
تاہم اس حوالے سے وزیراعلی خیبرپختونخوا کے وزیر اعلی کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ کورکمانڈر ہیڈکوارٹرز پشاور میں کابینہ کا باضابطہ اجلاس نہیں ہوا بلکہ افطار کا اہتمام کیا گیا تھا
پیر, دسمبر 16
تازہ ترین
- لندن :فلسطین، لبنان اور شام میں اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج
- عرب ممالک شام میں پُرامن انتقال اقتدار کی حمایت پر متفق
- لاہور اور راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں 16 دسمبر کی چھٹی کا اعلان
- چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کو حتمی شکل دیئے جانے کا امکان
- وزیراعظم کی ہدایت پر یونان میں پاکستانی سفارتخانے میں خصوصی سیل قائم
- پی ٹی آئی نے نوجوانوں کومخالفین کے خلاف گالیاں نکالنا سکھایا: رانا ثنا اللہ
- صوبوں کے ساتھ مل کر پولیو کیخلاف جنگ جیتیں گے: وزیراعظم
- وادی نیلم: مسافر جیپ کھائی میں جا گری، 4 افراد جاں بحق،5 زخمی
- دفتر خارجہ کی ایک پاکستانی جاں بحق، 47 کے بچنے کی تصدیق
- سول نافرمانی تحریک بارے عمران خان کے فیصلے پر عمل کرینگے: علی امین
- پی ٹی آئی کی مذاکرات کیلئے شرائط سمجھ سے بالاتر ہیں: رانا تنویر حسین
- جسٹس جمال خان مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا