اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف تین روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے۔
وزیراعظم پی آئی اے کی پرواز پی کے 859 کے ذریعے لاہور سے مدینہ روانہ ہوئے، وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز سمیت 31 افراد پر مشتمل وفد روانہ ہوا۔
لاہور سے مدینہ کے لیے پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ آپریٹ کیا گیا، طیارے میں کیپٹن زمان اور فرسٹ آفیسرعلی سعید سمیت عملے کے 14 ارکان ڈیوٹیز پر مامور ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف 6 سے 8 اپریل تک سعودی عرب میں قیام کے دوران وفد کے ہمراہ عمرہ ادا کریں گے اور مسجد نبوی میں نماز ادا کریں گے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات بھی متوقع ہے۔ وزیراعظم سعودی ولی عہد کو دورہ پاکستان کی دعوت دیں گے۔
وزیراعظم کے وفد میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور دیگر اعلی حکام شامل ہیں۔ وزیراعظم اور ان کے وفد کے ارکان دورے کے اخراجات اپنی جیب سے ادا کریں گے۔
اتوار, اپریل 20
تازہ ترین
- کراچی: خودکو ایس ایچ او ظاہر کرکے وارداتیں کرنیوالا ملزم گرفتار
- اسلام آباد ہائیکورٹ سمیت چاروں ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔