اتوار, دسمبر 15

کوہاٹ: پاکستان تحریک انصاف میں رہنماؤں کے درمیان اندرونی اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں اور شہریار آفریدی نے علی امین گنڈا پور سمیت پارٹی رہنماؤں کے خلاف نیا پینڈورا باکس کھول دیا۔
کوہاٹ میں پارٹی ورکرز سے خطاب میں شہریار آفریدی نے علی امین گنڈا پور سمیت دیگر پارٹی رہنماں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میں پیرا شوٹرز قائدین کی جانب سے موصول ہونے والے شوکاز نوٹس کو جوتے کی نوک پر رکھتا ہوں۔شہریار آفریدی نے کہا کہ میں ابھی تک خاموش بیٹھا ہوا تھا مگر اب بولتا ہوں کہ پی ٹی آئی میں آستین کے سانپ اور منافق لوگ آگئے ہیں، جلد میں اس حوالے سے کھل کر بات کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ میں اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتا اور انہیں بے نقاب کروں گا، ایک بار پھر واضح کرتا ہوں کہ عمران خان اور پاکستان ہمارے لیے لازم و ملزم ہیں۔شہریار آفریدی نے کہا کہ علی امین اور پارٹی رہنماؤں کو میرا آخری پیغام ہے کہ ایسے کارکنان کو موقع دیں جنہوں نے پارٹی کے لیے قربانیاں دیں مگر آج ان آمروں کو یہ لوگ گلے لگا رہے ہیں جنہوں نے تحریک انصاف کو نقصان پہنچایا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم پیراشوٹرز آمروں کو گلے نہیں لگانے دیں گے لہذا آپ کارکنان کو گلے لگائیں، مجھے پھٹنے پہ مجبور نہ کریں میں ابھی خاموش ہوں یہ پارٹی آپ کے باپ کی جاگیر نہیں ہے، جو خان کے خلاف جائے گا میں ان کے سامنے سب سے بڑی رکاوٹ بنوں گا۔
شہریار آفریدی نے مزید کہا کہ جن ورکروں کی ماں بیٹیوں کی عزتوں پہ ہاتھ ڈالا گیا اور تم اکیلے بیٹھ کے ان کی قسمتوں کے فیصلے کر رہے ہو مگر میں ایسا نہیں ہونے دوں گا۔

Leave A Reply

Exit mobile version